پیپلزپارٹی کا 54واں یوم تاسیس، مہنگائی،بے روزگاری تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، بلاول بھٹو

پشاور(سیاست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاورمیں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاورمیں جلسے کی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربیروزگاری ہے.موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی…

مزید

میرے پاس جو اختیارات ہیں وہ کسی کے پاس نہیں،اعلانات پر عمل درآمد کروانا جانتا ہوں،صدرریاست

میرپور(سیاست نیوز) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے حل کے لیے ماضی میں بہت سے فارمولے پیش کیے مگر بھارت کسی فارمولے کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوا۔اب ہمیں مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہو گا۔ بھارت جس زبان کو سمجھتا ہے اسی زبان میں اس کے ساتھ بات کرنی چاہیے بھارت نے جب ایگریکلچر کے قوانین بنائے تو بھارت کے کسانوں نے اس کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جس کے سامنے بھارتی…

مزید

مظفرآبادانتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،بھاری جرمانہ،دکانیں سیل

مظفرآباد(سیاست نیوز)مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف مظفرآباد انتظامیہ متحرک،اسسٹنٹ کمشنر کے اپر چھتر،لوئر چھتر،دومیل اور مانکپیاں روڈ پر اچانک چھاپے،گوشت،مرغی،سبزی کے ریٹ چیک کرنے سمیت ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی اور تندور پر پکنے والی روٹی کا وزن چیک کیا۔کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں،صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے ولوں اور ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت،سبزی اور مرغی فروخت نہ کرنیو الوں کو ساڑھے دس ہزار جرمانہ جبکہ دو دکانیں بھی سیل کردی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سہولت دینے کے لیے چھوٹے بڑے بازاروں میں چیکنگ…

مزید

ریکارڈ مال کمپیوٹرائزڈ، گرداور،پٹواریوں کو فنی تربیت فراہم کی جائے،مسعودالرحمن

ہٹیاں بالا (سیاست نیوز)کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن نے ضلع جہلم ویلی کے ترقیاتی منصوبہ جات اور محکمانہ پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا۔ جائزہ رپورٹ آفیسران نے ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سردار طارق محمود خان صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی تمام ضلعی آفیسران نے پر اگرس رپورٹ کو فرداً فرداً پیش کیا جائزہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات اور جاریہ منصوبہ جات کو معیاد کے اندر ہی تعمیر کروانے پر زور دیا گیا ااور تمام منصوبہ جات کو جلد ازجلد پائے تکمیل کروایا جائے اجلاس میں تمام ریونیو آفیسران…

مزید

بحرین میں پولیس بھرتی کا جعلی اشتہار، مایوس لوٹنے والے جوانوں کا احتجاجی دھرنا

چناری/جہلم ویلی(سیاست نیوز)بحرین پولیس میں نوکریوں کیلئے بلائے گئے نوجوانوں کیساتھ بڑا فراڈ۔بحرین پولیس میں بھرتی کیلئے بلائے گئے آزادکشمیرکے ضلع جہلم ویلی سمیت دیگر اضلاع وپاکستان کے مختلف شہروں کے 15ہزار سے زائد نوجوان مایوس واپس لوٹ آئے۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے خرچ کر کے جب مقررہ تاریخ 30 نومبر کی صبح متعلقہ آفس پہنچنے پر پتہ چلا کے نوکریوں کیلئے دیا گیا اشتہار جعلی تھا۔جس کے بعد نوجونواں نے احتجاجاً دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور شدید نعرہ بازی کی۔احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا…

مزید

عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے،عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد (سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم سے منگل کے روزجموں وکشمیر ہاؤس میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں جماعتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروفد کے اراکین نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی…

مزید

بنک، کمرشل ادارے، کمپنیاں، مظفرآبادشہر کی تعمیر وترقی میں حصہ ڈالیں،خواجا فاروق

مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیر بلدیات ودیہی ترقی آزاد حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ مظفرآباد کی تعمیروترقی کے لئے آزادکشمیر میں کام کرنے والے بنکوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مظفرآباد آزادکشمیر کا دارالحکومت ہے اور یہ ریاست کا چہرہ ہے۔ اسے خوبصورت شہر بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ کمرشل ادارے اور کمپنیاں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ حکومت آزادکشمیر مظفرآباد شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے بھرپور وسائل مہیا کر رہی ہے۔ دریائے جہلم اور دریائے نیلم پر چار آر سی سی پلوں کی تعمیر کے…

مزید

سینئر آفیسرزان فیلڈ،آزادکشمیر میں کھلی کچہریاں، عوام نے شکایا ت کے انبار لگادیے

ہٹیاں بالا(سیاست نیوز) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر کے احکامات کے مطابق چیف سیکرٹری کی نگرانی میں عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے خصوصی ہفتہ”سینئر آفیسرز ان دا فیلڈ“(”Senior Officers in the Field”) کے دوران سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا جہلم ویلی کا دورہ۔ سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے ضلعی دفتر تعلقات عامہ جہلم ویلی میں صحافیوں کے مسائل سنے۔ازاں بعد سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے ڈسٹرکٹ…

مزید

اعلیٰ عدلیہ میں جج کی خالی اسامی پر 60دن کے اندر کارروائی مکمل ہونی چاہیے، بارکونسل

میرپور(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیربارکونسل کے وائس چیئرمین راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادجموں وکشمیرمیں قانون کی بالادستی، سستے انصاف کی فراہمی،عوام کوعدل وانصاف کی فراہمی،نظام عدل کی مشکلات میں معزز عدالت العالیہ میں ججز کی عدم تعیناتی کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔بارکونسل وکلاء کاسپریم ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آئینی و قانونی ادارہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آزادجموں وکشمیربارکونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کاسدباب کرے اور اس سلسلہ میں حکومت اور عدلیہ کے ساتھ مل کرتمام…

مزید