کوٹلی(سیاست نیوز)کوٹلی میں دس گھنٹوں میں مختلف واقعات میں چار نوجوان داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی ہائی وے بائی پاس پر ایک نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا پہنچا۔ایک دوسرے روڈ ایکسیڈنٹ میں سرساوہ روڈ پر نوجوان حادثے کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا پہنچا۔دھرانگ کوٹلی کا ایک نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ جرائی پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والے ایک نوجوان کو گھات میں بیٹھے کسی شخص نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔دس گھنٹوں میں چار نوجوان اموات سے شہر بھر میں سوگ کی سی کیفیت طاری رہی۔جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کو ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔چاروں مختلف نماز جنازہ کے اجتماعات میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحومین کی بخشش اور مغفرت کی دعا کی۔پریس کلب کوٹلی میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مرحومین کے لیے دعا کی گئی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔اجلاس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عامر آزاد راٹھور نے کی جبکہ دیگر شرکا میں کیپٹن(ر) محمد سلیم بٹ،محمد بشیر بیگ، زمرد چوہدری،کاشف شبیر،رضوان قریشی،زاہد بیگ،شاہ حسین،ڈوگرہ ذوالفقار ملک و دیگر شریک تھے۔
متعلقہ خبریں
-
کھائی گلہ،تولی پیر،لسڈنہ روڈ منصوبہ 6ماہ کے اندر مکمل کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت
کوٹلی(سیاست نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم خان نیازی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی کشمیری...