مظفرآباد (سیاست نیوز) سرکار کی آمد مرحبا،جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں مرکزی جامع مسجد خواجہ چوک بازار والی میں عظیم الشان محفل میلاد النبی،نعت کا انعقاد،علماء کرام نعت خواں حضرات نے والہانہ انداز میں گلہائے عقیدت پیش کیے انتظامی کمیٹی جامع مسجد کے زیر اہتمام زیر صدارت علامہ قاضی ضیاء الرحمان محفل میلاد میں علامہ پروفیسر قاضی حبیب الرحمان، علامہ سید تصدق کاظمی، حافظ ندیم احمد، معروف نعت خواں علی رضا میر، ارشاد احمد، عبد العزیز میر، محب الحسنین اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، علماء کرام نے آقا کریم ؐ کی آمد کے حوالہ سے واضح کیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فرائض کی ادائیگی پر پابندی،والدین کے حقوق، اساتذہ،حقوق العباد میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے مرکزی سیرت کمیٹی نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مرکزی تقریبات کا حتمی شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں عظیم الشان ”میلاد ریلی“ 11ربیع الاول 9نومبربروزہفتہ بعد نماز ظہر 2بجے دن مرکزی عیدگاہ سے نکالی جائے گی۔ریلی میں ہزاروں عاشقان رسول اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت شرکت کریں گے۔10نومبر بروزاتوار12ربیع الاول کوجشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی روح پرور تقریب بعد نماز فجر حسب سابق مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوگی۔ افتتاحی جلسہ میلادالنبی ﷺ صبح 9بجے جامع مسجد سلطانی میں منعقدہوگا جبکہ مرکزی جلوس میلادالنبیﷺ انشاء اللہ دن 10بجے جامع مسجد سلطانی سے شروع ہوگا۔ جلوس میلادالنبیﷺ کے بعد یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں دن 1بجے قومی سیرت کانفرنس منعقدہوگی۔ قومی سرت کانفرنس سے عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ صدر ریاست سردارمسعودخان کی شرکت بھی متوقع ہے۔مرکزی سیرت کمیٹی نے جلوس میلادالنبیﷺ کے شرکاء سمیت جملہ عاشقان رسول سے قومی سیرت کانفرنس اوردیگر تمام تقریبات میں شرکت کی اپیل ہے،آگیا وہ نوروالا جس کا سارا نورہے‘جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں چراغاں،آزادکشمیربھرمیں درودوسلام کی بہارآگئی، فضا معطرو منور، مساجدو مدارس،خانقاہیں،شہر وبازار،گلی کوچے برقی قمقموں سے جگمگااٹھے، گھروں،دکانوں، دفاتر،ہر طرف سبزپرچم لہرادئے گئے۔مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ محمدسلیم چشتی،سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،علامہ محمدپرویز قریشی ودیگر ذمہ داران کی کی علماء کرام،تاجر رہنماوں، دینی تنظیمات کے ذمہ داران سے ملاقاتیں،جشن عیدمیلادالنبیﷺ منانے کے حوالہ سے اقدامات پر سراہا۔ مظفرآباد میں سپریم کورٹ چوک، چہلہ بانڈی،اپراڈہ مدنی چوک، امبور، نیا محلہ، طارق آباد، مدینہ مارکیٹ، خواجہ بازار،شوکت لائن،نلوچھی ودیگر مقامات پر خوبصورت چراغاں کیا گیاہے جبکہ مساجد و مدارس اور خانقاہوں میں درودوسلام کی محافل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع ہٹیاں بالا کو دولہن کی طرح سجا دیا گیامرکزی سیرت کمیٹی،ضلعی انتظامیہ،بلدیہ حکام اور تاجر رہنماؤں کا میلادالنبیﷺ جلوس اور میلادالنبیﷺ ریلی کے روٹ کا دورہ، مختلف بازاروں میں صفائی کی صورتحال، بہتر بنانے، تجاوزات او رغیرقانونی پارکنگ مکمل طورپر ہٹانے کی ہدائت،مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ محمدسلیم چشتی، سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول، سیدشکیل گیلانی،انجمن تاجران مین بازار کے صدر لالہ مصطفی، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر، ایس ایس پی یاسین بیگ،ڈی ایس پی ریاض مغل سمیت دیگر ذمہ داران نے میلادالنبیﷺ جلوس کے روٹ کا معائینہ کیا۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ محمدسلیم چشتی نے انتظامیہ سے کہاکہ وہ میلادلانبیﷺ جلوس اور میلادریلی کے روٹ سے ہر طرح کی تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ ہٹانے کے لئے فوری اقدامات کریں اور میونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنائے۔ ضلعی انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ وہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں جملہ تقریبات کے حوالہ سے مکمل تعاون کریں گے اور مرکزی سیرت کمیٹی کی سرپرستی میں ہر ممکن کرداراداکریں گے۔ انہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کے کردارکوسراہااور کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی نے شاندار اندازسے شہر کو سجانے،مھافل درودوسلام کے انعقاد میں کلیدی کرداراداکیا ہ جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں چر اغاں، لائیٹنگ سٹم نصب میلاد کی جھنڈیاں لگا دی گئی جگہ جگہ بڑے بڑے پینافلیکس آویزاں کر دئے گے ہٹیاں بالا اور گرد انواح سے آنے والے جلوسوں کے راستے کو بھی سجا دیا ہے جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کر دیئے گے ہیں اس ضمن میں مرکزی سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا جہلم ویلی کا ایک اجلا س ہوا جس کی صدرات سرپرست اعلی پیر سید فیاض کاظمی نے کی اس موقع پر منتظم اعلیٰ وبانی چیف کوارڈنیٹر سید احسان الحسن گیلانی نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیؐ کو 10ربیع الاول کی ریلی ہا کا باقاعدہ انقعاد ہو گا آج ہٹیاں بالا ملک پورہ سے لے کر چناری لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے شمع رسالت کے پر وانے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مجبور محکوم اور محکور مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل میلاد ریلی کا آغاز کر یں گے جو 10بجے صبح جامعہ مسجد شریف ندول سے شروع ہو کر 12بجے دن ساون کے مقام پر پہنچے گی امراہ ساون کے مقام پر شرکا ریلی کیے لیے گے مرکزی سیرت کمیٹی، رقیہ فاطمہ، انجمن جعفریہ عباس علمدار نے طعام کا اتظام کر رکا ہے ریلی سے سیرت کمیٹی کے عہدیداران مشائح عظام علمائے کرام سیاسی، سماجی ومذہبی جماعتوں کے اکابرین خطاب کریں گے مرکزی سیرت کمیٹی، رقیہ فاطمہ، انجمن جعفریہ عباس علمدار کی جانب سے ایک عمرہ کا ٹکٹ بذریعہ قرعہ ندازی دیا جائے گا اجلاس میں صدر تحصیل کیمٹی حا جی منیر حسین ہمدانی، صدر ٹرید ونگ سید فیصل گیلانی، صدر پریس کلب محمد اسلم مرزا، مبارک اعوان، حاجی زمان عباسی، سید عجائب ہمدانی، سردار سعید ظفر عباسی، کامران عباسی، قا ضی ممتاز حسین اعوان بھی شرک تھے اسی تسلسل میں 12ربیع الاول کے بڑے دن کے موقع پر جشن عید میلاد النبیؐ کے دن کو سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا جہلم ویلی کے زیر اہتمام ایک بڑا جلوس 10بجے دن محکمہ خوراک گودام ہٹیاں بالا سے برآمد ہوکر حاجی شاہ چوک بازار ہٹیاں بالا تک پیدل لبیک یارسولؐ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے روانہ ہو گا مرکزی جلوس میں ضلع جہلم ویلی کے تمام مضافاتی علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس مقامی سیرت کمیٹوں کے زیر اہتمام شامل ہو تے جائیں گے۔ دریں اثناء جشن عیدمیلاد النبی ؑ کے سلسلہ میں معززین دریک کا ایک اہم اجلاس جامع مسجد دریک میں منعقد ہواجس میں ماہ ربیع الاول شریف کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اظہار کیا کہ ماہ ربیع الاول رسول پر نور ؑ کی آمد کا مہینہ ہے، اس ماہ مقدس کا جتنا احترام کیاجائے کم ہے،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سال بھی حسب روایت دریک سے ایک بڑا جلوس راولاکوٹ کے مرکزی جلوس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گا،دریک سے جلوس مقررہ وقت پر سردار محمد اسحاق خان قادری، اور عزیز احمد رضوی کے مزارات پر خصوصی دعا کے بعد راولاکوٹ کی طرف روانہ ہوجائے گا، 12ربیع الاول کے جلوس کی تیاریوں اور دریک بازار کی سجاوٹ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، کمیٹی کے ممبران میں حافظ کبیر، ظہور احمد قادری، رضوان یوسف، الیاس سوار،احمد شاکر اور دیگر شامل ہیں، اجلاس کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران حافظ طارق یوسف کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کا دن حضور پاک ﷺ سے محبت کے اظہار کا دن ہیخوشی ہے آمنہ کے لال کے تشریف لانے کی آمد مصطفےؐ مرحبا مرحبا، آقا کے نامدار وجہ تخلیق کائنات حضور نبی کریم ﷺؑ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں جماعت اہلسنت و مرکزی میلاد کمیٹی ضلع باغ کے زیر اہتمام تقریبات ضلع باغ جشن عید میلاد النبی ﷺؑ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل سرکاری، غیر سرکاری تعلیمی اداروں پبلک مقامات، مساجد، مدارس، مزارات، خانقاہوں میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے ایمان افروز روح پرور اجتماعات درود سلام کی صدائیں بلند ذکر اللہ و ذکر رسول ؐ سے شمع رسالت کے پروانے جھوم اٹھے علماء کرام مذہبی، سکالرز ارباب علم و دانش سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے عوام الناس کو روشناس کروا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف بھی محراب و منیر سے شدیداحتجاج کیا جا رہا ہے پاکستان کے استحکام عالم اسلام کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام گھروں میں خواتین کی سطح پر بھی محافل میلاد نعت خوانی درود سلام کی محافل تسلسل سے جاری ہیں مرکزی میلاد کمیٹی باغ کے مرکزی راہنماؤں مفتی سید وجاہت گردیزی مولانا امتیاز صدیقی، ملک شوکت قادری، مولانا زبیر نقشبندی، مولانا فردوس نعیمی، مولانا منیر حسین ہارونی، مولانا اسحاق، مفتی سید مسعود علی، مولانا خضر علی، مولانا مظفر حیات ہارونی، مولانا منتظر گیلانی، قاری بشیر مصطفائی، خواجہ ناصر اسلم، حاجی ممتاز خان، خواجہ عمران بانڈے، پیر ظفر گیلانی پیر غلام مصطفی و دیگر نے مختلف مقامات پر میلاد مصطفی عزم جہاد کشمیر کانفرنسوں سے تفصیلی خطابات کیے اور کہا کہ حضور پوری انسانیت کیک لیے باعاث رحمت ہیں آمد مصطفی سے کفر و شرک کے بت پاش پاش ہو گئے غلامان مصطفی آقا کی آمد کو اللہ کا سب سے بڑا فضل اور رحمت سمجھتے ہیں میلاد النبی کی تقریبات 10ربیع الثانی تک جاری رہیں گی تفصیلی شیڈول جاری ہے آج 10ربیع الاول صبح 10بجے باغ شہر میں بچوں کی میلاد ریلی ہو گی 11ربیع الاول بعد نماز ظہر سید الشہداء چوک ہدای باری سے عظیم الشان تاریخ ساز موٹر سائیکل میلاد ریلی نکالی جائے گی فخر کشمیر لاری اڈہ باغ میں اختتام پذیر ہو گی، کھائی گلہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام آج دن 3بجے بسلسلہ میلاد النبی ﷺ موٹر کار ریلی نکالی جائے گی ٗ ہجیرہ روڈ میر مقصود مارکیٹ سے ریلی کا آغاز ہوگا جس میں موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں شریک ہوں گی۔ ریلی روائتی راستوں سے گزرتی ہوئی چہڑھ سروس اسٹیشن تک جائے گی جس کا اختتام معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ فاطمۃ الزھرا کھائی گلہ میں ہوگا۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران سردار فاروق عبداللہ چیئرمین ٗ قاری سفیر جلالی جنرل سیکرٹری ٗ وائس چیئرمین علامہ افتخار صدیقی ٗ مولانا قاری خوشی محمد قادری سرپرست ٗ سردار ظفر نذیر سینئر نائب صدر ٗ سید خادم حسین شاہ صدر ٗ سردار اخلاق نذیر خان چیئرمین موٹر کار ریلی ٗ مولانا ظہور احمد صدیقی چیئرمین رابطہ کمیٹی ٗ مولانا قاری خلیل احمد قادری ناظم اعلیٰ تنظیم ا لمدارس اہلسنت آزاد کشمیر ٗ مفتی امجد افسر ٗ سید امتیاز حسین شاہ کاظمی صدر جمعیت الفاطمین ضلع پونچھ ٗ مولانا فضل الرحمان خطیب جامع مسجد چک ٗ حافظ شاہد فاروق ٗ مولانا عابد ٗ مولانا رحیم داد نقشبندی و دیگر ریلی کی قیادت کریں گے۔ دوتھان ٗ موٹاریں ٗ کوئیاں ٗ برمنگ ٗ نامنوٹہ ٗ ریڑھ بن ٗ بن بیہک ٗ پکھر ٗ کہوکوٹ ٗ کیانی محلہ ٗ چک بازار ٗ چھوٹا گلہ ٗ چہڑھ سروس اسٹیشن و دیگر علاقوں سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں مرکزکھائی گلہ پہنچیں گی۔ اس سلسلہ میں چیئرمین موٹر کار ریلی سردار اخلاق نذیر ٗ ولید اعظم ٗ محمد آصف نے مذکورہ علاقوں کا دورہ کر کے ریلی کے کامیاب انعقاد کو حتمی شکل دیدی ہے۔ شرکاء ریلی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سبز جھنڈے سجا کر باوضو ہو کر درود و سلام کی فلک شگاف صداؤں کے ساتھ شہر میں داخل ہونگے۔