چناری(سیاست نیوز)ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے 27 ہزار سے زائد صحت سہولت کارڈ کے مستحق قرار پانے والے صحت سہولت کارڈ سے محروم صحت سہولت کارڈ دو سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کی نظر ہونے کے باعث مستحقین صحت سہولت کارڈ کے تحت ہسپتالوں سے علاج کرانے کے بجائے زندگیاں ہارنے شروع ہو گئے صحت سہولت کارڈ کو ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں مکمل طور پر سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا ایک مخصوص لابی صحت سہولت کارڈ ہتھیائے ہوئے ہے جس پر سیاست کرنے کے علاوہ عوام سے ڈیمانڈ بھی کی جا رہی ہے صحت سہولت کارڈ کو سیاست کی نظر کرنے کے علاوہ کارو بار کا زریعہ بھی بنایا گیا ہے جاری ہونے والے صحت سہولت کارڈ مختلف قبضہ گروپوں کے پاس ہیں جو اپنے عزائم کی خاطر ان کارڈز کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں سالک فاونڈیشن، قبضہ گروپ کے ساتھ مل چکی ہے اور فوکل پرسن بھی قبضہ گروپ کا ساتھی ٹھہرا جس سے عوام کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے صحت سہولت کارڈ کے تحت 6 کروڑ سے زائد رقم وفاقی حکومت پاکستان نے معاہدہ کے تحت اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کو اداء کر چکی ہے چھ ماہ سے زائد عرصہ گذر چکا ہے عوام کو صحت سہولت کارڈ اجراء نہیں کئیے گئے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے عوامی حقوق غصب کرانے میں ایک مخصوص گروہ پوری طرح ملوث ہے اگر 10 دسمبر 2019 سے قبل قبل اجراء ہونے والے صحت سہولت کارڈ تقسیم نہ کئیے گئے تو 10 دسمبر کے بعد ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے تمام کارڈز مکمل طور بپر منسوخ ہو جائیں گے محکمہ صحت عامہ صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کرے گا محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے فوکل پرسن ڈاکٹر عامر شہزادنے عوام ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کو متنبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت عامہ کے ملازمین سے صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کرائی جائے گی تحصیل چکار میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم دو دن بعد ہو گی جن جن کے پاس صحت سہولت کارڈ ضبط ہیں عوام ان سے صحت سہولت کارڈ نہ لیں ان کے خلاف بہت جلد کریک ڈاون ہو گا صحت سہولت کارڈ پروگرام مکمل طور پر سیاست سے مبراہ ہے عوام کے حقوق غصب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اگر 10 دسمبر سے قبل قبل کارڈ تقسیم نہ کئیے گئے تو منسوخی کی صورت میں زمہ داری مخصوص گروہ پر عائد ہو گی عوام نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں #