وزیراعظم چکار پہنچ گئے،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

چناری(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کی کمی نہیں آزادکشمیر میں بلاتخصیص میگا ترقیاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے عوام کیساتھ کیے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کروں گاکارکن جماعت کا اثاثہ ہیں ا نکی عزت نفس کو ہرسطح پر مقدم رکھا جارہا ہے میرے حلقے کی عوام کا میرے ساتھ لازوال سیاسی رشتہ ہے جسکو ہر صورت میں نبھاؤں گا انصر منظور کی ناگہانی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسکو مدتوں پورا نہیں کیا جاسکے گا حکومت اور لیگی کارکن ایک پیج پر ہیں لیگی کارکنوں کیساتھ وزراء اورلیگی ممبران اسمبلی ترقیاتی اور دیگر امور پر مشاورت کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اپنے آبائی گاؤں چکار سلمیہ کے موقعہ پر خالصہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ ن سب ڈویژن چکار کے صدر راجہ آفتاب احمد خان, راجہ توفیق احمد اور دیگر سینئر لیگی قیادت بھی موجود تھی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا غیرجانبدارنہ پبلک سروس کمیشن کے قیام اور این ٹی ایس کے نفاذ سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جہلم ویلی اور سب ڈویژن چکار کے لیے عوامی نوعیت کے اہم پراجیکٹس کے لیے خطیر فنڈز مختص کی جارہے ہیں تعلیم، صحت رسل ورسائل کے منصوبہ جات کی فوری تکمیل ہماری اولین ترجیجی ہے آمدہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ان شاء اللہ دوبارہ حکومت بنائی گی حلقہ انتخاب جہلم ویلی، چکار کے لیے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے 5 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہمیں بے روزگار نوجوان کو ملازمت دینے کے علاوہ روزگار کی فراہمی کے دیگر ذرائع پر بھی توجہ دینی ہوگی ہر کسی کو ملازمت نہیں دے سکتے اسکے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہماری حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہماری حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ترقیاتی بجٹ میں چار گناہ اضافہ کیا کارکنوں کی عزت نفس کا ہرسطح پر خیال رکھا جائے گا جماعتی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکے مسائل کا ادراک ہے ترقیاتی اور دیگر امور میں جماعتی کارکنوں کی مشاورت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کارکن پر امید رہیں میں نے نہ پہلے کارکنوں کو مایوس کیا نہ اب کروں گا حکومت کے باقی ماندہ عرصہ میں عوام اور لیگی کارکن حکومت کے انقلابی اقدامات دیکھیں گے انھوں نے کہاکہ حلقہ نمبر 5ہٹیاں بالا اور سب ڈویژن چکار کی عوام کا میرے ساتھ جو لازوال سیاسی رشتہ ہے اس پر کبھی بھی آنچ نہیں آئی گی چکار کی عوام کی ہیلتھ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید طبی سہولیات سے مزین ٹی ایچ کیو ہسپتال کی پہلی ہی منظوری ہو چکی ہے ٹی ایچ ایچ کیو اسپتال کی نئی بلڈنگ پرانی جگہ ہی تعمیر ہوگی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیر پر کام جاری ہے یونین کونسل چکار میں تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن عوام کا دیرنیہ مطالبہ تھا اسکو مد نظر رکھتے ہوئے نیناں بوائز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جارہا ہے گرلز ادارے بھی اپگریڈ ہوں گے ٹاؤن کمیٹی چکار کے لیے گریٹر واٹر سپلائی سکیم اور طالبات کے کالج کے لیے کالج بس منظور ہوچکی ہے۔ کارکن پر امید رہیں مایوس نہیں کروں گا جماعت کی مضبوط کے لیے کام کریں۔

متعلقہ خبریں