مظفرآباد(سیاست نیوز)دارالحکومت سمیت نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی دارالحکومت سمیت جہلم ویلی کے درجنوں دیہات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری۔ 10 سے زائد گھنٹوں بجلی بندش پر عوام کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق دارالحکومت سمیت جہلم ویلی کے مختلف علاقہ جات جن میں لنگرپورہ، شالا باغ، کردلہ، ائیر پورٹ، ڈگیری، گھن بانڈی، پلہوتر، ٹھوٹھہ، ٹندالی سبڑی، مالسی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی بلا جواز اور بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ برقیات کا موقف ہے کہ بجلی واپڈا والے بند کرتے ہیں جبکہ واپڈا پاکستان نے ان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہے۔