آزادکشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے انتخابات، الیکشن کمیشن قائم کردیاگیا

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے چیئر مین جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ ہر ادارے میں بہتری کی گنجائش ہر وقت موجودہوتی ہے۔ پریس فاؤنڈیشن کی بہتری کیلئے صحافی تجاویز دیں خیرمقدم کرینگے۔ پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صحافیوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے۔ اس کو مضبوط و منظم بنانا بھی صحافیوں کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ آزاد کشمیر میں میڈیا آزاد ہے۔اگر اپنی اپنی حدود میں رہ کرکام کیا جائے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر سجاد میر‘سابق صدور سید آفاق حسین‘ابرار حیدر‘سینئر نائب صدر بشارت مغل‘ نائب صدر نصیر اعوان‘سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین بٹ‘ سیکرٹر ی مالیات انصر صدیق خواجہ‘ سیکرٹری اطلاعات سید اذکار حسین نقوی‘ ایڈیشنل سیکرٹری ثاقب حیدری‘ جائنٹ سیکرٹری راجہ محمد اعجاز خا ن‘ سینئر صحافی فاروق مغل،ضلعی صدر سی یو جے مسعودالرحمان عباسی‘سابق ضلعی صدر سی یو جے آصف رضا میر‘ اخلاق کاشر‘ چوہدری نصیر‘اشفاق شاہ‘احسن شاہ،ایم ڈی مغل سینئر،نسیم مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ نومنتخب صدر سجاد میر نے کہاکہ ہم اداروں کی بہتری اور مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔ پریس فاؤنڈیشن ہمارا اپنا ادارہ ہے۔ اس کی بہتری اور مضبوطی کیلئے مثبت تجاویز دینگے۔اس موقع پر موجود صحافیوں نے کہاکہ پریس فاؤنڈیشن میں سکروٹنی انتہائی ضروری ہے۔ ادارہ کو باوقار بنانے میں ہم تعاون کرینگے۔

متعلقہ خبریں