مظفرآباد (سیاست نیوز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین نے ریاست بھر میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی بنیادی ذمہ داری کہ وہ غیر ضروری میل جول سے مکمل اجتناب کریں جب کہ معروف مائیکرو بیالوجسٹ ڈاکٹر ممتاز احمد نے بھی اس امر پر زور دیا کہ ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ ملنے سے ہر صورت گریز کریں تا کہ اس پھیلاؤ کو روکا جا سکے، سیاست سے بات چیت کر تے ہوئے دونوں ڈاکٹرز صاحبان کا یہ کہنا تھا موثر انفیکشن کنٹرول سے ہی وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہو سکے گا۔ اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو اس کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہو جائے گا، حکومت آزاد کشمیر محکمہ صحت شہریوں کو اس سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں َ ان کا کہنا تھا کہ 1918 میں سپین سے ایک وبا ہوئی تھی جس سے مجموعی طور پر دنیا میں پچاس لاکھ سے زائد لوگ لقمہ اجل ہوء