کورونا باغ پہنچ گیا،ڈاکٹرز کی لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ضلع باغ کارہائشی شخص جو کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ پاکستان میں تھا گزشتہ دنوں واپس آیا ہے اس میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے،اس کی عمر ستر سال ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد49ہو گئی ہے جن میں سے9صحت یاب ہو چکے ہیں اور 40آزادکشمیر کے مختلف آئسولیشن ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ضلع باغ میں کرونا کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ ہمہ وقت موجود ہے جو باہر سے آنے والے افراد کی سکریننگ کرنے کے بعد انہیں قریبی قرنطینہ مراکز میں شفٹ کیا جارہا ہے
مظفرآباد(سیاست نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے فوری لاک ڈاؤن سے ریاست میں کورونا میں خطرناک حد تک اضافہ رک گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتہ کی توسیع کی جائے۔ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کو پرنسپل پروٹیکشن کٹس حکومت نے فراہم کر د ی ہیں۔ڈاکٹرز بے خوف وخطر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ہرہسپتال میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فعال ہوچکی ہے این جی اوز،صاحب ثروت حضرات حفاظتی کٹس تین رکنی کمیٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی وضلع عہدیداران کو دیں۔ میڈیا کورونا روک تھام میں اہم ستون ہے یونی سیف کے تعاون سے میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی مہم شروع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹرشوکت حیات خان،ڈاکٹر بشارت حیات،وائس پریزیڈنٹ ضلع مظفرآباد ڈاکٹر عامر اکرام،جنرل سیکرٹری پی ایم اے ضلع مظفرآباد،ڈاکٹر گلفراز احمد راجہ سیکرٹری اطلاعات،پی ایم اے ضلع مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظفرآباد پریس کلب آمد پر پی ایم اے کے عہدیداران کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔صدر مظفرآباد پریس کلب سلیم پروانہ نے کلب عہدیداران وممبران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدیداران نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں حکومت آزادکشمیر،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور صحافیوں کا اہم کردار ہے۔ڈاکٹرز جان پیشانی سے دن رات کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف بطور ٹیم کام کررہے ہیں۔ حکومت آزادجموں وکشمیر کو ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کو پرسنل پروٹیکشن کٹس (پی پی ای)فراہم کر دی ہیں۔ جو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تقسیم کر دی ہیں۔ یہ کٹس معیاری ہیں

متعلقہ خبریں