86میں سے 64کورونا مریض صحت یاب،حفاظتی کٹس ہسپتالوں کے حوالے

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔74نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ آزادکشمیر میں اب تک2872 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2798 کے رزلٹ آچکے ہیں اور86افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے64افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچار ج کر دیا گیا ہے جبکہ22مریض زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 06،ڈی ایچ کیو باغ سے 02،ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 08مریض،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 06،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے03 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے22مریضوں میں سے6ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 01 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ،02ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی، 01ڈی ایچ کیو بھمبر،12 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2705افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور78افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں