مجلس تحفظ ختم نبوت جہلم ویلی کے زیراہتمام سیرت خاتم النبین کانفرنس کا انعقاد

ہٹیاں بالا(سیاست نیوز) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام چناری تڑاڑاں،درہ،اندراسیری میں سالانہ سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسزکاا نعقاد جن کے مہمان خصوصی مولانا خالدمحمود بلال پور تھے کانفرنسوں میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔مختلف کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا خالد محمود بلال پوری نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہوکر کفر کی یلغار کوروکیں مسلمان عبادات میں کمزور ہوسکتاہے مگر عظمت مصطفی ﷺکی شان میں کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کرسکتا موجودہ مسائل کا واحد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ والدین کے ادب و احترام کرنے کی ہمارے نبی بہت تاکید فرمائی ہے اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی کرنا بہت نقصان کی بات ہے کانفرنسز کے اعلامیہ میں فرانس میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مسلمان نہ نبیﷺ کی توہین برداشت کر سکتے ہیں اور نہ صحابہؓ کی توہین کو برداشت کر سکتے ہیں۔ اس معاملے میں عوام سے اپیل کی کہ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اس معاملہ میں حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے۔ اعلامیہ میں پشاور مدرسہ میں ہونے والے دھماکے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس ہی دین کے قلعے ہیں اور یہاں سے ہی سیرت کا درس ملتا ہے دینی مدارس کے دشمن درحقیقت دین اسلام اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے دشمن ہیں ادارے فورا تحقیقات کر کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں مولانا خالد محمود بلال پوری نے چناری کے مضافاتی گاوں تراڑاں میں مدرسہ جامعہ صفہ کا افتتاح بھی کیا انہوں نے قاری ذوالفقار اور مقامی لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اتنے دور علاقے میں مدرسہ کی بنیاد رکھی جہاں پر اقامتی طلباء حفظ قرآن کر رہے ہیں اور انکی رہائش اور طعام کا اہتمام کیا ہے آپ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ آپ سب لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے کانفرنس میں مقامی علماء اکرم پروفیسر مولانا رضاء الرحمان صدیقی، مولانا فرید احمد، مولانا فیاض احمد، حافظ عبدالشکور حسان، مولانا آزاد توحیدی، مولانا مفتی جمیل احمد جامی، قاری ذوالفقار، مولانا عدیل غنی، مولانا مسرور شیخ، مولانا شفیق، مولانا لقمان، قاری مقصود قاری شاہین، حافظ وسیم ودیگر نے خطاب کیااسٹیج سیکٹری کے فرائض مولانا گل احمد الازھری نے سرانجام دئے اور پروگرامات کی صدارت مولانا فرید احمد نے کی

متعلقہ خبریں