آمدہ انتخابات، عوام مسترد شدہ لوگوں کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے، وزیر بلدیات

کوٹلی(سیاست نیوز)آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کاچک ناصرومیں شانداراستقبال۔مختلف جماعتوں کوچھوڑکرسینکڑوں لوگ ن لیگ میں شامل۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ ن لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے ن لیگ کے دورمیں آزادکشمیربھرمیں بلاتخصیص تعمیروترقی ہوئی ہے نوجوانوں کومیرٹ پرروزگارملاہے اس کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق آزادکشمیربھرمیں نئی سڑکات کاعمل تیزی سے جاری ہے نئی پختہ سڑکات کے ساتھ ساتھ لنک روڈز،مین روڈزودیگرتمام سڑکات اپنی مقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل کوپہنچ جائیں گی۔ سڑکات کی تکمیل سے جہاں لوگوں کوبہترین سفری سہولیات میسرآتی ہیں وہیں پرحکومت کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق ضلع بھرکی تمام میجراورلنک روڈزکوپختہ کیاجائے گااور لوگوں کوبہترین سفری سہولیات میسرآئینگی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے عوام سے کیے گے وعدے پور ے ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران جو تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں پہلی بار نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا موجودہ حکومت کی قانون و آئین کی بالا دستی، میرٹ کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادخطہ کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاسڑکوں کے جال بچھائے،صحت وتعلیم کے شعبوں میں کروڑوں کے فنڈزدیے سیاسی مخالفین جتنے بھی پروپگنڈے کریں عوام ان مستردشدہ لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت قائم کرکے عوامی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کاسفرجاری رکھے گی۔نئے شامل ہونے والوں جاٹ اور مغل برادری کے درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی ودیگرجماعتوں خو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں چوہدری محمد طارق،چوہدری محمد فہیم،چوہدری عارف،چوہدری تصدق،چوہدری ولید،چوہدری کاشف لطیف،چوہدری شعیب،چوہدری کاشف یاسین،چوہدری محمد صادق،چوہددی عابد حسین،چوہدری جمیل سگری،چوہدری جنید،محمد طاہر مغل،چوہدری حسیں ب،چوہدری محمد جان،چوہدری عبدالمجید، حاجی عبدالقیوم،چوہدری محبوب،چوہدری علی اصغر،چوہدری محمد ایاز،چوہدری رنگزیب،چوہدری حفیظ سگری،چوہدری کلیم،چوہدری خادم، چوہدری عادل، فانی جٹ،چوہدری ثمر،محمد ذولفقار مغل،چوہدری قربان اور دیگر افراد شامل ہیں۔جلسہ سے صدر یوتھ ونگ حلقہ سہنسہ راجہ ساجد نواز، ممبر مجلس عامہ راجہ کبیر خان،صدر یوتھ ونگ برطانیہ راجہ آصف،طاہر مغل،چوہدری انوار،ملک نواز اور دیگر افراد نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں