دریائے نیلم میں پانی کی سطح انتہائی کم، 6لاکھ سے زائد آ بادی ٹینکرزخریدنے پر مجبور

مظفر آباد(سیاست نیوز)دارالحکومت مظفر آباد کے باسیوں کو پانی کی فراہمی میں تعطل کا شکار ہو گئی‘دریائے نیلم میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے باعث عوام کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا‘ حکومت واضح منصوبہ بندی اور شہریوں کو متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی میں ناکام‘ سہیلی نالہ اور نوسیری ڈیم سے پانی کی فراہمی تک شہر میں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا‘ اہالیان مظفر آباد نے شہر کی پانچ لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے فوری متبادل ذرائع اختیار کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومتی اداروں نے غفلت جاری رکھی تو پانی کے معاملہ پر شہر میں بڑے پیمانے پر ردعمل ممکن ہے‘ شہری بجلی سمیت بعض دیگر سہولیات سے تو محروم رہ سکتے ہیں مگر پانی کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے‘ اس لیے حکومت دریائے نیلم کو نالہ لئی بناتے وقت عوام سے کیے وعدے اور معاہدوں کو عملی شکل دے اور نالہ سہیلی سمیت نوسیری ڈیم‘ پترینڈ ڈیم سے شہر کو متبادل پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے‘ شہر میں امسال پڑنے والے ریکارڈ گرمی کو کم کرنے کیلئے فی الفور دریا پر چھوٹے ڈیموں کی تعمیر یقینی بنائے‘ بصورت دیگر دارالحکومت سے بڑی عوامی تحریک شروع ہونے اور دریا بچاؤ تحریک مضبوط ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں