تحریک،انصاف،اسمبلی میں خواتین نشستیں بڑھائے گی،بیرسٹر،سلطان

دھیرکوٹ(سیاست نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنائیں گے اس سلسلے میں خواتین اور نوجوانوں کو باختیار بنانے کے لئے خصوصی اقدامات لئے جائیں گے۔ تاکہ یہ معاشرے کی بہتری کے لئے موثر انداز میں اپنا رول ادا کرسکیں۔جبکہ خواتین آبادی کا 52% فیصد ہیں اور انکو معاشرے میں مساوی حقوق دلوانے کے لئے پی ٹی آئی کشمیر اقدامات کرے گی۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر خواتین کی اسمبلی میں نشستیں بڑھائے گی۔لہذا خواتین اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو جائیں۔ پی ٹی آئی کشمیر آزاد کشمیر میں کسی پارٹی سے کسی قسم کا کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔کیونکہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں اس پوزیشن میں آچکی ہے کہ وہ اکیلے انتخاب لڑ کر خود حکومت بنا سکے گی۔پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ کا آزاد کشمیر میں یہ سب سے بڑا جلسہ ہے اس پر صبا شمشاد ایڈووکیٹ اور انکی ساتھی خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں۔ان خواتین نے اس جلسے کی کامیابی میں جو کاوشیں کیں وہ قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج یہاں دھیرکوٹ میں پی ٹی آئی کشمیر کے ویمن ونگ کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ سے صبا شمشاد ایڈووکیٹ،صاعقہ پرویز،آسیہ عقیل، عاصمہ خرم، شاہدہ عمران، لائبہ،آسیہ، حلیمہ آکاش، نصرت شکیل،فرناز وحید، ممتاز سجاد، سمیعہ اعجاز عباسی، شکیلہ بی بی،نادیہ یوسف،شازیہ آفتاب، لبنی خالد، سردار ذوالفقار عباسی،راجہ آصف علی خان، سردار ساجد جاوید عباسی،سردار طاہر اکبر، چوہدری ممتاز، راجہ ممشاد، راجہ شمشاد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے اپنے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں جہاں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں وہاں پر ہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو روزگار اور انکے بنادی حقوق کے لئے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اگرچہ اس وقت آزاد کشمیر میں ہماری حکومت نہیں ہے تاہم پاکستان میں ہماری حکومت ہے اور اسلئے ہم وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دیئے گئے پیکج پر آزاد کشمیر میں بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرائیں گے۔ جس میں روز گار، انصاف صحت کارڈ کی فراہمی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سمیت صحت اور تعلیم کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں