مظفرآباد (سیاست نیوز)محکمہ حسابات کے ملازمین کی جانب سے ٹائم سکیل و دیگر مطالبات کے حق میں جاری بھوک ہڑتال میں شریک ملازمین کی حالت غیر ہو گئی شدید گرمی کی وجہ سے دو ملازمین بے ہوش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔چارٹر آف ڈیمانڈ منظورنہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید غم و غصہ۔چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک محکمہ حسابات کے ملازمین نے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ حسابات کے ملازمین کی ہڑتال 30 اپریل سے بدستور جاری،چارٹر آف ڈیمانڈ پر علمدرآمد نہ ہونے اور شدید گرمی کی وجہ سے دو ملازمین بے ہوش ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ملازمین نے ہڑتال کو چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد ہونے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ملازمین کے نمائندگان کی جانب سے ناظم اعلیٰ حسابات آزاد کشمیر سمیت دیگر انتظامی آفیسران کو باقاعدہ اس سلسلہ میں نوٹس جاری کردیاگیا جس میں ناظم اعلیٰ حسابات سے ملازمین کی ترقیابیوں اور ٹائم سکیل سمیت مسائل کے حل کے سلسلہ میں کئی ماہ سے مزاکرات جاری رہے لیکن ناظم اعلیٰ مسلسل طفیل و تسلیاں دے کر نمائندگان اور ملازمین کو ٹراخا دیا جاتا رہا