اکلاس ملازمین سڑکوں پرنکل آئے،دارالحکومت میں پیدل مارچ،نعرے بازی

مظفرآباد(سیاست نیوز)گولڈن ہینڈ شیک پیکج نہ ملا،اکلاس ملازمین حکومت کے خلاف دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے۔وزیراعطم،چیف سیکرٹری،سیکرٹری مالیات سمیت بیوروکریسی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور آج مظلوم ظالم سے ٹکرائے گا کا ترانہ سڑکوں پر گونجتا رہا۔اکلاس ملازمین کی ریلی چھتر اکلاس کمپلیکس سے شرع ہوئی،اکلاس ملازین کے معصوم بچے بھی شریک تھے،شرکاء ریلی پیدل نعرے لگاتے ہوئیے اپر اڈا پہنچے،جہاں پر ریلی احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی،ریلی کی قیادت اکلاس ایمپلائز پروگریسیو یونین سی بی اے کے صدر راجہ محمد شبیر خان،سردار نوز،راجہ شمریز خان،سردار عاصم رشید،راجہ نادر خان،بشیر فاروقی سمیت دیگر نے کی۔احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا جہ چار سال سے گولڈن ہینڈ شیک پیکج پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،وزیراعظم فاروق حیدر خان کے وعدے بھی پورے نہ ہوئے،بیوروکریسی حکومت پر ہاوی لگتی ہے،ہم لوگ اس وقت نوکریوں سے بھی فارغ ہیں،کوئی پیسہ نہیں مل رہا ہے،ہمارے اہل و عیال فاقے کا شکار ہیں،علاج معالجے بچوں کی تعلیمی فیسوں،روز مرہ کے اخراجات کے لئئے پیسے ہیں،ہم نہ تو جینے کے قابل رہے نہ مرنے کے قابل رہے،اپنے حق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں،مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا دن رات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں