زاہد امین مظفرآباد کا کیس لے کر وفاقی مشیر شہزاد ارباب کے پاس پہنچ گئے

مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیر اعظم معائنہ و عملدر آمد کمیشن حکومت آزاد کشمیر کے چیئرمین زاہد امین نے گذشتہ روز وفاتی مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ ارباب شہزاد سے ملاقات کی اور ان کی توجہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے مقامی سطح پر مرتب ہو نے والے اثرات و نقصان کی جانب مبذول کروائی۔چیئرمین معائنہ کمیشن نے امید ظاہر کی کہ وفاقی مشیر آزاد کشمیر کے ترقیاتی عمل کی کامیابی میں برادرانہ کردار ادا کرینگے۔وفاقی مشیر ارباب شہزاد نے کہا کہ وفاقی قیادت اور وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کثر باقی نہیں رکھے گی۔اُنہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے وفاقی حکومت سنجیدہ اور مخلص ہے کشمیری عوام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں ان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں