ہجیرہ، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزاد کشمیر حکومت کے وزیرسٹیٹ ڈیزاسڑمینجمنٹ اتھارٹی و شہری دفاع احمد رضا قادری نے ہجیرہ میں مظاہرین کی جانب سے ایس ڈی ایم اے کی ایمبولینسز اور ایمرجنسی ریلیف آپریشنز کی قیمتی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ ایمبولینسز کو نقصان پہنچانا سمجھ سے بالاتر ہے یہ گاڑیاں اور عملہ انہیں طبی امداد فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتال منتقل کرنے کی غرض سے وہاں موجود تھیں ان کی توڑ پھوڑ کرکہ تحریک آزادی کی خدمت نہیں کی گئی ریاستی املاک کو نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے لائن آف کنٹرول پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی ایم اے ہمہ وقت تیار ہے اور ہر وقت اس کے آفیسران اور عملہ متاثرین ایل او سی کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ریلیف و ریسیکو آپریشن کا فریضہ سرانجام دیتا ہے کچھ عناصر کی جانب سے ایمبولینسز کو نشانہ بنانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے اس کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے

متعلقہ خبریں