میرپور(بیورورپورٹ)میرپور آزادکشمیرمیں شاندارجشن بہاراں میلے کا آغاز ہوگیا، 5روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کا افتتاح وزیرفزیکل پلاننگ اینڈہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے میرپوراسٹیڈیم میں کیا،فضا میں غبارے چھوڑے گئے،رنگ رنگ فیسٹیول میں شرکاء خوشی سے جھوم اٹھے۔میرپور میں فیسٹیول کے انعقاد پرصدرریاست بیرسڑسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم سردارتنویرالیاس کاخصوصی شکریہ ادا کیاگیا۔کامیاب میلے کے انعقاد پر مہمان خصوصی نے انتظامیہ کی کارکردگی کوسراہا، آزادکشمیرکی تینوں ڈویژنز میں جشن بہاراں فیسٹیول کروانے کا اعلان کیاگیاجشن بہاراں فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پرسیکرٹری سپورٹس چوہدری محمدرقیب خان،کمشنرچوہدری شوکت علی،ڈی جی سپورٹس مہربان رشیدچوہدری،ڈپٹی…

مزید

میرپور(بیورورپورٹ)آزاد کشمیرکے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹرامیراحمدشیخ نے کہاہے کہ حالیہ ممکنہ دہشت گردی کی لہر کے خدشات کے پیش نظر آزادکشمیر میں پولیس فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کو مرکزی کنٹرول روم سے لنک کیا گیا ہے تاکہ جرائم اور مشکوک پیشہ افراد کی مانیٹرنگ ہوسکے۔شہری کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملاث افراد کی 1717ٹال فری نمبر پر اطلاع کریں۔آزاد کشمیر میں امن وامان کے قیام،جرائم کے مرتکب،منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کسی رعایت…

مزید

میرے پاس جو اختیارات ہیں وہ کسی کے پاس نہیں،اعلانات پر عمل درآمد کروانا جانتا ہوں،صدرریاست

میرپور(سیاست نیوز) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے حل کے لیے ماضی میں بہت سے فارمولے پیش کیے مگر بھارت کسی فارمولے کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوا۔اب ہمیں مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہو گا۔ بھارت جس زبان کو سمجھتا ہے اسی زبان میں اس کے ساتھ بات کرنی چاہیے بھارت نے جب ایگریکلچر کے قوانین بنائے تو بھارت کے کسانوں نے اس کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جس کے سامنے بھارتی…

مزید

اعلیٰ عدلیہ میں جج کی خالی اسامی پر 60دن کے اندر کارروائی مکمل ہونی چاہیے، بارکونسل

میرپور(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیربارکونسل کے وائس چیئرمین راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادجموں وکشمیرمیں قانون کی بالادستی، سستے انصاف کی فراہمی،عوام کوعدل وانصاف کی فراہمی،نظام عدل کی مشکلات میں معزز عدالت العالیہ میں ججز کی عدم تعیناتی کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔بارکونسل وکلاء کاسپریم ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آئینی و قانونی ادارہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آزادجموں وکشمیربارکونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کاسدباب کرے اور اس سلسلہ میں حکومت اور عدلیہ کے ساتھ مل کرتمام…

مزید

ڈاکٹرز کیلئے انسانی جانوں کو بچانے کا جذبہ متزلزل نہیں ہونا چاہیے، نثار انصرابدالی

میرپور(سیاست نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایات پر آزاد کشمیر بھر میں لوگوں کو علاج معالجہ کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔میرپور کے علاوہ مظفرآباد اور کوٹلی میں امراض قلب کے ہسپتال بنائیں گے۔ہسپتالوں میں صحت سہولت کارڈ کے ساتھ احساس پروگرام کارڈ کو بھی شامل کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے 520 ارب روپے کے پیکج سے آزاد کشمیر بھر کے ہسپتالوں میں علاج…

مزید

واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے محکموں کے اشتہارات کی اشاعت روکنے کافیصلہ

میرپور(سیاست نیوز)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرکی سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی اور چیف سیکرٹری شکیل قادرخان کی ہدایت پرآزادکشمیربھرمیں عوامی مسائل کے حل کے لیے 27 ستمبرسے مختلف ہفتہ جات منانے کاسلسلہ جاری ہے۔ ”میٹ دی سٹیزن“ کے تحت حکومت آزادکشمیرکے سینئرآفیسرزہرضلع میں کھلی کچہریاں لگارہے ہیں اور عوامی مسائل سن کراس کی رپورٹ حکومت کوپیش کررہے ہیں۔ شعبہ صحافت کی نظر پوری ریاست،حکومت اور عوام کے مسائل کی طرف ہوتی ہے، جس کے لیے میرپوراوربھمبرمیں صحافیوں سے پریس…

مزید