ظہور الحسن گیلانی کا دورہ میرپور‘ فلور ملز گندم سٹاک‘ فش ہیچری نرسریوں کا معائینہ

میرپور (بیورورپورٹ)سیکرٹری جنگلات وائلڈ فشریز خوراک آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سید ظہور الحسن گیلانی کا دورہ میرپور، سیکرٹری جنگلات نے میرپور میں موجود فلور ملز کا ملاحظہ کیا ملز میں موجود گندم کے ذخائر ملاحظہ کیے منگلا میں موجود فش ہیچری کا جائزہ بھی لیا گیا اس کے بعد سیکرٹری جنگلات تھروچی جو کہ چوک صاحباں میں محکمہ جنگلات ICBWM کے زیر اہتمام TBTTP پلانٹیشن میں تشریف لے گئے اور پلانٹیشن کا جائزہ لیا پلانٹیشن میں چیل کا پودہ تنصیب کیا اور عوام علاقہ سے شجرکاری کے حوالے سے…

مزید

حکومت پنجاب نے منگلا دینہ روڈ کی تعمیر کیلئے 100ملین روپے جاری کردیے

میرپور(سیاست نیوز) صدر چیمبر آف کامرس نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، حکومت پنجاب نے منگلا دینہ روڈ کی تعمیر کے لئے 100ملین روپے جاری کر دئیے، منصوبہ تین برس میں مکمل ہو گا، سوشل میڈیا پر عوام نے چوہدری جاوید اقبال شکریہ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا، تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال کی کوشوں اور مسلسل جدوجہد سے حکومت پنجاب نے منگلا دینہ روڈ جو کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اس کی تعمیر و مرمت کے لئے…

مزید

تعلیمی بورڈ میرپور کے تحت سپورٹس مقابلہ جات کا اختتام،تقسیم انعامات کا انعقاد

میرپور (سیاست نیوز)آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسر شاہد منیر جرال نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں معیار تعلیم بہت بہتر ہے حکومت آزادکشمیر اور محکمہ تعلیم کی طرف سے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے جو اقدامات اٹھائے گے ہیں ان کا صلہ بلاتخصیص لوگوں کو مل رہا ہے تعلیمی بورڈ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سکولوں اور کالجوں کی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات…

مزید

چھوٹا گھرانہ،خوشحال زندگی،فیملی پلاننگ کو اپنا یا جائے،بہبود آبادی سیمینار کا اعلامیہ

میرپور (سیاست نیوز) آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری بہبود آبادی راجہ محمد رزاق نے فیملی پلاننگ کو بین الاقوامی قانون اور آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت بطور انسانی حقوق اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اورمحکمہ صحت کے افسران بطور حق شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ اپنانے کی طرف راغب کریں تاکہ والدین اپنے وسائل کے مطابق فیملی سائز کا تعین کرکے خوشحال زندگی گزار سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیملی پلاننگ کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھے جانے کے حوالے سے منعقدہ دوروزہ…

مزید

آل آزادکشمیر انٹر کالجیٹ مقابلے شروع، ہفتہ سپورٹس تقریبات کااختتام

میرپور(سیاست نیوز)آزادکشمیرکے وزیرہائیرایجوکیشن کرنل (ر) وقار احمدنورنے کہاہے کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نئی نسل کوجدیدتعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر اہم اقدامات اٹھارہی ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں سے صحت مند فضاء قائم ہوتی ہے اور ایک دوسرے کوبرداشت کرنے کاموقع ملتاہے۔ حکومت آزادکشمیر نے نوجوان نسل کے میرٹ کے لیے این ٹی ایس کے ذریعے تقرریاں کرکے نظام تعلیم میں بہتری کے لیے مثبت اقدام اٹھایاہے جس سے بہترنتائج مرتب ہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے آزادجموں…

مزید

متاثرین زلزلہ کی آبادکاری کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمدیقینی بنائیں گے،چیئرمین معائینہ کمیشن

میرپور(سیاست نیوز)چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمدکمیشن زاہدامین نے کہاہے کہ زلزلہ متاثرین میرپورکی بحالی وآبادکاری کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے گا۔ زلزلہ متاثرین کی بحالی،آبادکاری اور تعمیرنوکے لیے مجموعی طورپر8 ارب سے زائد رقم کی فراہمی وفاقی حکومت اور آزادکشمیرحکومت کی ذمہ داری ہے۔ متاثرین زلزلہ کے ریسکیواورریلیف کے کاموں کوشاندارطریقے سے سرانجام دینے پرضلعی انتظامیہ،پولیس،صحت عامہ محکمہ برقیات سمیت دیگرمحکمہ جات این جی اوز،افواج پاکستان، این ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے سمیت سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیموں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات کااگرچہ…

مزید

میرپور پولیس کا سرچ آپریشن،6اشتہاری،9مفرور ملزمان کو حوالات پہنچادیا

میرپور (سیاست نیوز) افضل پور پولیس کا مجرمان اشتہاری اور مفروران مقدمات کے خلاف آپریشن۔ 6 اشتہاری اور 9 مفرورگرفتار۔ راشد حبیب SHO افضل پور نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ عرفان سلیم SSP میرپور کی ہدایت پر اشتہاری اور مفروران مقدمات کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تھانہ اور چوکی کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں جن میں جاوید الرحمن چوکی آفیسر جاتلاں، وقار امین ایڈیشنل SHO، خادم حسین سب انسپکٹر، شفیق احمد تفتیشی آفیسر، شبیر حیسن شاہ…

مزید

صحافتی اداروں سے میڈیا ورکرز کی فراغت پرسی یوجے کا شدیدتحفظات کا اظہار

میرپور(سیاست نیوز) سینٹرل یونین آف جرنلٹس آزادکشمیر کے صدر ظفیر بابا نے میڈیا ہاوسز کی جانب سے آزادکشمیر میں نمائندے نکالنے اور تنخواہیں بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے میڈیا مالکان اور مینجمنٹ سے مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے آزادکشمیر سے نکالے گئے تمام میڈیا ورکرز کو واپس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے, مظفرآباد کے ضلعی صدر مسعود عباسی سے گفتگو میں سی یو جے آزادکشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں موجود میڈیا ورکرز پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت بہت کم ماہانہ…

مزید

وزیراعظم جگ ہنسائی کا باعث ہیں،بیرسٹر

میرپور(سیاست نیوز)میرپور ایل اے 3 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کرنے پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر ایل3میرپور3 سے و نو منتخب ممبر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی یونین کونسل کھاڑک آمد۔اہلیان کھاڑک کی طرف سے اظہار تشکر کا بڑا جلسہ۔جلسے سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،چئیرمن علی اصغر چئیرمن مختار سیٹھ بشارت چوہدری شعبان ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری سلطان چوہدری مہربان چوہدری نور احمد حاجی جاوید چوہدری محمد زراعت چوہدری معروف چوہدری ثاقب امین چوہدری مجید حاجی محمد خالد چوہدری…

مزید

میرپور، ممنوعہ ادوایات کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل،مالک پابندسلاسل

میرپور(سیاست نیوز) اسسٹنٹ کمشنر یاسر ریاض نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور پولیس کے ہمراہ پرانی ہٹیاں میں عبداللہ میڈیکل سٹورپر چھاپہ مارکرغیر قانونی ممنوعہ اور انڈین انرجی کی ادویات کی برآمدگی پر مالک کو گرفتار کر کے ممنوعہ ادویات ضبط کر لیں اور عبداللہ میڈیکل سٹور کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر یاسر ریاض نے شہر بھر میں مختلف میڈیکل سٹور کی اچانک چیکنگ کی۔دوران چیکنگ پرانی پٹیاں میں عبداللہ میڈیکل سٹور سے غیر ممنوعہ اور انڈین انرجی کی بڑی تعداد…

مزید