مظفرآباد(سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تاحکم ثانی تمام محکمہ جات میں نئی تقرریوں، تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری شدہ سرکلر کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے تاحکم ثانی آزاد کشمیربھر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات، بلدیاتی اداروں اور کارپوریشنز میں خالی آسامیوں تقرریوں / تعیناتیوں کے لیے ٹیسٹ، انٹرویو کے عمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تقرریوں کا عمل جاری رہے گا۔ سرکاری محکمہ جات…

مزید

مظفرآباد (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد طاہر اور کوکب الصباح الروحی کو ممبر سروسز ٹربیونل مقرر کر دیا گیا، محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیلم مشتاق احمد طاہر اور مظفرآباد خاتون وکیل کوکب الصباح الروحی ایڈووکیٹ کو تین سال کے لیے ممبر سروس ٹربیونل مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔ سروس ٹربیونل میں 2 ممبران کی آسامیاں خالی تھیں جس کی وجہ سے سروس ٹربیونل…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہونے والی جی 20کانفرنس میں اقوام متحدہ کے رکن کو بائیکاٹ کرنا چاہیے کیونکہ ریاست جموں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کااقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق فیصلہ ہونا باقی ہے۔سرینگر میں بھارت جی۔20ممالک کی کانفرنس کروا کر یہ ثابت…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ایک خصوصی اجلاس پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں پارٹی صدر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانےپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت قائم کرائی گئی ہے تو عام آدمی سے متعلقہ مسائل پر غور وخوض کرنے کے بجائے اپنی کمزور حکومت کومصنوعی سہارا دینے کیلئے وزراء کی تعداد دوگنی کرنے،مشیران،معاونین خصوصی کو فلیگ ہولڈر…

مزید

مظفرآباد (سیاست نیوز) رینجرز پولیس میں جعلی تقرریوں کا انکشاف، تقرریوں کا کوئی ثبوت اور ریکارڈ رینجرز پولیس میں موجود نہیں جبکہ 10ملازمین کی اے جی آفس سے تنخواہیں وصول ہو رہی ہیں، تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشاف۔ ایس پی رینجرز رشید مغل نے ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل جعلی تقرریوں کے حوالے سے کی گئی انکوائری رپورٹ سی پی او کو ارسال کر دی، جعلی تقرریوں کے مرتکب سب انسپکٹر احمد حسین شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زمحمد فاروق اور محمد نجیب کے خلاف تادیبی کارروائی کی تحریک کر…

مزید

مظفرآباد(سیاست نیوز)سیکرٹری تعلیم سکولز زاہد عباسی کا اپنی کارستانیوں کا پردہ چاک کرنے پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے انتہائی قریبی دوست سے خفیہ ملاقات، انکوائری کمیٹی کی ابتدائی ومفصل رپورٹ میں بچنے کیلئے ڈیل،وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے صاف انکار کے بعد زاہد عباسی نے ریٹائرمنٹ سے قبل چھٹی کی درخواست دینے کافیصلہ کرلیا۔او ایس ڈی کرنے پر سزا سے وقتی بچنے کیلئے کسی بھی وقت عدالت سے حکم امتناعی کیلئے وکیل سے ضروری مشاورت بھی کرلی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری اطلاعات محمد انصر یعقوب نے کسی بھی…

مزید

مظفرآباد (سیاست نیوز) آزاد کشمیر میں نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف آپریشن، سی پی او نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے، سنٹرل پولیس آفس مظفرآباد سے اے آئی جی لیگل خالد نعیم کے دستخطوں سے جاری تمام ریجن کے ڈی آئی جیز اور اضلاع کے ایس پیز کے نام مکتوب میں پولیس کو ہدایت کی گئیہے کہ سپریم کورٹ نے نان کسٹم گاڑیوں کے حوالے سے حکومت کو 6 ماہ کے اندر پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی مگر ابھی تک یہ پالیسی ممکن نہیں ہو سکی،…

مزید

مظفرآباد(سیاست نیوز)محکمہ خوراک،فوڈ اتھارٹی اور فلور ملز کے کوٹہ کے حوالے سے عدالت عالیہ میں دائر مختلف نوعیت کے 15کیسز یکجا کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے ڈویژنل بینچ نے 18مئی کو حتمی تاریخ سماعت مقرر کردی ہے۔محکمہ خوراک کے معاملات سے متعلق 15درخواستیں عدالت عالیہ میں زیر کار ہیں جن میں فلور ملز کی پرائیویٹ پسائی،فوڈ اتھارٹی کے قیام اورفلور ملز کے کوٹہ کے حوالے سے مختلف نوعیت کی درخواستیں شامل ہیں،یہ کیس عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے،چیف جسٹس راجہ صداقت حسین اور سردار…

مزید

مظفر آباد (سٹاف رپورٹر)صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردا رعبدالقیوم نیازی پارٹی صدر بننے کے بعد مظفر آباد آمد۔ کوہالہ سے مظفر آباد تک صدر تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کا تاریخی استقبال کیا گیا۔صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی جب مظفر آباد کے لئے روانہ ہوئے تو جگہ جگہ ان کے قافلے پر پھول نچھاور کئے گئے اور انہیں ایک بڑے قافلے کی صورت میں دربار سائیں سہیلی سرکار لایا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سردار عبدالقیوم نیازی کے حق میں زبردست نعرے…

مزید

مظفرآباد(وسیم خان جدون سے)ٹاؤن کمیٹی کہوڑی میں غیر قانونی تقرریوں اور تنخواہوں کی ادائیگی میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف۔ ٹاؤن کمیٹی کا دفتر تاحال قائم نہیں کیا جاسکا۔ جب کہ ممبران کی تعداد رمضان المبارک میں مکمل ہوچکی ہے۔ چیئرمین اور ممبران تاحال تمام معاملات سے بے خبر رکھے جارہے ہیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی کہوڑی کا نوٹی فکیشن ایک سال قبل جاری ہوا۔ عملی طور پر دفاتر اور دیگر لوازمات بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے موخر رہے لیکن اب بلدیاتی انتخابات کا…

مزید