بھمبر، 2 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے قائم تشخیصی لیبارٹری کا افتتاح

بھمبر(سیاست نیوز) آزادکشمیر کے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق کاکہناہے کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم کیا,مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت بند اور حق خود ارادیت دی جائے.آزادکشمیرریاست میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت اور میاں نوازشریف کی بدولت ریکارڈ ترقی ہوئی.آزادکشمیرکو ماڈل ریاست بناناچاہتے ہیں.شعبہ لائیوسٹاک ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہارسینئروزیر و وزیرفزیکل پلاننگ و ہاوسنگ وآبپاشی آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق نے بھمبر میں وزیرلائیوسٹاک چوہدری اسماعیل کے ہمراہ ضلعی تشخیصی لیبارٹری برائے امراض حیوانات بھمبر کے افتتاح کے…

مزید

مقبوضہ کشمیر سے میڈیا لاک ڈاؤن،کالے قوانین ختم کروائے جائیں،وزیراعظم آزادکشمیر

برسلز (سیاست نیوز)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تین ماہ سے محصور ہیں وہ اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ موجودہ تحریک آزادی میں 5لاکھ افراد جانوں کی قربانیاں دے چکے، عالمی برادری بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور سیز فائر لائن پر گولہ باری بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ وہ گزشتہ روز ممبر یورپی پارلیمنٹ شفق محمود، علی رضا سید چیئرمین کشمیر ای یو کونسل، انگانا پی چتر…

مزید

35 تعلیمی اداروں میں بائیومیٹرک سسٹم خراب، ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقات کا فیصلہ،کمیٹی قائم

مظفر آباد(سیاست نیوز)محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم آزادجموں وکشمیر کے تعلیمی ادارہ جات میں نصب شدہ بائیو میٹرک ڈیوائسز کے استعمال کے سلسلہ میں جاریہ ہدایت قائمہ کے تحت بذیل تعلیمی ادارہ جات کے حوالہ سے فوکل پرسن (ترقیابی سکیم تنصیب بائیو میٹرک ڈیوائسز) کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں ان ادارہ جات میں نصب شدہ بائیومیٹرک ڈیوائسز کو جان بوجھ کر خراب کرنے یا خراب رکھنے کے مرتکب سربراہان ادارہ جات کو معطل کرتے ہوئے…

مزید

کشمیر پر ہندوستان کا جبری فوجی قبضہ قبول نہیں کریں گے،متحدہ جہاد کونسل

مظفرآباد (سیاست نیوز) ہم حکومت پاکستان اور فوجی قیادت سے مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارت سے آزادی کیلیئے واضح قابل عمل روڈ میپ کے منتظر ہیں،ہندوستان جان لے آسمان زمین پر بھی گر پڑے جموں کشمیر پراُس کے جبری فوجی قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ممبر ممالک کشمیر پر حق خودارادیت کی آپنی ہی پاس کردہ 18قراردادوں کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے۔جموں کشمیر کے نوجوانوں کے پاس بھارت سے آزادی کیلیئے ریاست گیر مسلح جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ چیئرمین متحدہ…

مزید

حلقہ انتخاب کا دورہ،سپیکر اسمبلی کا ضلع نیلم کو نئی رابطہ سڑکیں دینے کا اعلان

نیلم(سیاست نیوز)سپیکر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ حکومت متأثرین آفات سماوی کی داد رسی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ن لیگ حکومت نے کیرن بائی پاس کی معیاری تعمیر کو یقینی بنایا ہے جس سے تیس ہزار سے زیادہ آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔نگدر سنبل گہوری کیلئے 1کلو میٹر روڈ کی منظوری کے بعد سروے مکمل ہو گیا ہے دسمبر میں ٹینڈر جاری ہو جائیں گے۔نگدر کناری سے کیرن بائی پاس کو لنک کرنے کیلئے 2کلومیٹر روڈ ADPمیں تجویز کر…

مزید

یوم شہدائے جموں تحریک آزادی کشمیر کا اہم سنگ میل ہے، صدر، وزیراعظم، سپیکر اسمبلی

مظفر آباد(سیاست نیوز)صد رسردار مسعود خان،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید خان،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر،وزیر اطلاعات مشتاق منہاس،سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا اہم سنگ میل ہے جس دن لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت اور بھارت سے وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یوم شہدائے جموں دراصل اس عزم کی تجدید کے لیے منایا جاتا ہے کہ جموں کے مسلمانوں نے1947ء کو نومبر کے پہلے ہفتے میں اپنی قیمتی جانوں…

مزید

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے 1 روپیہ 82 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سیاست نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ستمبر کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جب کہ 15 روز میں 54 پیسے…

مزید

مقبوضہ کشمیرکرفیو برقرار،خصوصی حیثیت کی بحالی،اپوزیشن میدان میں آگئی

سرینگر(سیاست نیوز)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 93ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سخت بھارتی فوجی محاصرے اور دیگر پابندیاں جاری رہنے کے باعث بے یقینی اور اضطراب کا ماحول جاری رہا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسزمکمل بند ہونے سے وادی کشمیر کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے۔ وادی کشمیر کے عوام سول نافرمانی کی تحریک کے دوران اپنی دکانیں اور تجارتی مراکز بیشتر اوقات بند رکھتے ہیں جبکہ عوام اور طلباء نے دفاتر اور…

مزید

دور حاضر میں ختم نبوت وتکمیل رسالت کے تقاضے،جامعہ پونچھ میں سیمی نار

راولاکوٹ(سیاست نیوز)جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں فیکلٹی آف منیجمنٹ کے زیر اہتمام ”دور حاضرکے تناظر میں ختم نبوت اور تکمیل رسالت کے تقاضے“کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے ممتاز سکالر ونگ کمانڈر(ر) ڈاکٹر ضمیر اختر خان نے کہا ہے کہ آج کے دور میں نبی کریمؐ کی تعلیمات اور کردار کو اس کی روح کے مطابق بیان نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔اسلام کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہمیں بحثیت مسلمان اسلام…

مزید

جشن میلاد النبیؐکی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،ہرسُو درود وسلام کی صدائیں

اسلام آباد (سیاست نیوز) جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لئے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی تیاریاں شروع ہو گئیں۔مساجد،گلیاں، محلے، بازار، نجی و سرکاری عما رات خوبصورت جھنڈ یوں، بر قی قمقموں سے سجا دی گئیں، ہر طرف درود وسلام کی صدا ئیں سنا ئی دیتی ہیں،مختلف مقامات پر محافل نعت و میلاد کا انعقاد جاری ہے، سبز جھنڈ یوں، گنبد خضرا کی تصاویر والے بیجز و دیگر اشیا کے سٹالز سج گئے، مساجد، گلی محلوں اورتجارتی مراکزکو دلہن…

مزید