بابری مسجد فیصلہ، نہرو، گاندھی کا سیکولر ہندوستان، انتہاپسندی میں دب گیا،پاکستان

اسلام آباد(سیاست نیوز)بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور اپوزیشن نے قرار دیا ہے کہ، نہرو، گاندھی کا سیکولر ہندوستان، انتہاپسندی میں دب گیا۔اپنے رد عمل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلونے والے دن بابری مسجد سے متعلق فیصلے کو معنی خیز اور خوشیوں کو ماند کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ گاندھی اور نہرو کا ہندوستان دفن ہوچکا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے انتہا پسند ہندو…

مزید

سیکولرہندوستان کاچہرہ بے نقاب،بابری مسجد کیس،بھارتی سپریم کورٹ کا انتہاپسند ہندؤں کے حق میں فیصلہ

نئی دلی (سیاست نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر اپنے فرقہ پرست اور متعصبانہ ہندو چہرے کامظاہرہ کرتے ہوئے ایودھیامیں موجود بابری مسجد کی زمین مندر کی تعمیر کیلئے ہندوؤں کی دیدی ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں قائم ایک5رکنی بنچ نے رام مندر بابری مسجد مقدمے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی تمام 2.77ایکڑ زمین حکومت کے زیر انتظام ایک ٹرسٹ کو دی جائے گی تاکہ وہ اس پر مندر بنا سکے تاہم بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلمانوں کو…

مزید

برصغیر میں خوش حالی،مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط

ناروال(سیاست نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس تقریب میں وزیراعظم کی دعوت پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی جب کہ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ شریک ہوئے تھے۔منموہن سنگھ، سنی دیول اور سدھو سمیت اہم شخصیات کی شرکت راہداری کی افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہوئی جس میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن…

مزید

جشن عید میلادالنبیؐآج،نیلم سے بھمبر تک ریلیاں،ریاست کی فضائیں درودوسلام سے گونج اٹھیں

مظفرآباد(سیاست نیوز) وجہ تخلیق کائنات کا جشن عید میلادالنبیﷺ کو شایان شان اور عقیدت و احترام کیساتھ منانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل، مرکزی جماعت اہل سنت و انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام آج وادی لیسواء میں ایک عظیم و الشان محفل میلاد النبی ﷺکا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے مقامی علماء کرام، مرکزی جماعت اہل سنت کے زعماء و انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد خطاب کرینگے، حسب معمول امسال بھی وادی لیسواء انوار مدینہ بٹنگی سے غلامان مصطفی ﷺ…

مزید

عوامی شکایات،مظفرآباد انتظامیہ کا منافع خور قصابوں کے گرد گھیراتنگ

مظفرآباد (سیاست نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بدر منیر نے نے آئندہ ضلع مظفرآباد میں منگل/بدھ گوشت فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آئندہ کوئی بھی شخص اشخاص کسی کو ایسا کرنے کی نہ ہی ترگیب دے گا نہ ہی اعانت کرے گا۔ حکم ہذا کی تشہیر بذریعہ منادی متعلقہ پولیس کروائی جائے گی اور سرکاری جریدہ میں بھی اس کی اشاعت ہوگی۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص، اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188 اے پی سی کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔

مزید

مقبوضہ کشمیر،کرفیو کو97روز مکمل،وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کا انکشاف

سرینگر(سیاست نیوز)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 97ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جسکی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگ بدستور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے بابری مسجد تنازعہ کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل وادی میں پابندیاں مزید سخت کر دیں اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔ انتظامیہ نے بابری مسجد کی زمین مندر کی تعمیر کیلئے ہندوؤں کے دینے کے بھارتی سپریم کے متعصبانہ فیصلے کے…

مزید

تقسیم کشمیر قابل قبول نہیں،جماعت اسلامی کا دعوتی مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد(سیاست نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مودی کا ایجنڈا صرف مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرنا نہیں وہ پاکستان کو بھی ہڑپ کرنا چاہتا ہے،کشمیری تقسیم اور ضرب کے کسی فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے،صبح آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،جماعت اسلامی 11نومبر سے 30دسمبر سے بھرپور دعوتی مہم چلائے گی،تبدیلی اور انقلاب ان ہی راہوں پر چلنے آئے گا جن پر نبی پاک ؐ چلے ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں نبی…

مزید

کوٹلی،جشن ولادت کی مناسبت سے سرکاری سکولوں کے مابین مقابلے

کوٹلی (سیاست نیوز) عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر گورنمنٹ گرلز سکولوں کے مابین نعت اور تقاریر کے مقابلوں کا انعقاد ہوا ہے۔ڈی ای او فوزیہ اسلم نے پوزیشن ہولڈرز کوانعامات سے نواز ا ہے۔ کوئیز مقابلہ جات کے انعقاد کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مقابلہ جات کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو میں ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے 25 سے زائد تعلیمی اداروں کی طالبات نے شرکت کی۔ڈی ای او فوزیہ اسلم، اور نجمہ شہناز صدر معلمہ ہائی سکول ملہاڑ مہمانان خصوصی تھیں۔…

مزید

کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد

مظفرآباد (سیاست نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کرے، کشمیریوں کی نسل کشی روکے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے جنگ کے خطرات کم کر کے خطہ میں امن و سلامتی کو یقینی بنائے۔ ایوان صدر مظفرآبا د میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 19 رکنی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا…

مزید

آزادکشمیر میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کایوم پیدائش جوش وجذبہ سے منایاگیا

مظفرآباد/میرپور،راولاکوٹ(سیاست نیوز) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یوم ولادت کو دنیا بھر میں پوری عقیدت و احترام و ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیاپاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144یوم ولادت پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا دارالحکومت مظفرآباد میں انجمن اساتذہ جموں کِشمیر اور سینٹرل یونین کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹنے کے بعد علامہ اقبال کے بلندی درجات مقبوضہ کشمیر کی آزادی امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی دعائیہ تقریب میں…

مزید