خوشحال پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے،مسلم،کانفرنس

پاک پتن(سیاست نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اسی لیے بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک پتن شریف دربار پر حاضری اور دعا کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ کشمیری آج ہندوستانی فوج کے بدترین محاصرے میں ہے او دنیا اس کا تماشا دیکھ رہی ہے۔یہ غیر سنجیدہ رویے جنوبی ایشیاء کے…

مزید

مظفرآبادشہر میں سجے لنڈا بازار مہنگائی کو کم نہ کرسکے

مظفرآباد (سیاست نیوز)برف باری اور سردی نے لنڈا بازاروں میں عوام کا رش بڑھا دیا، جگہ جگہ لنڈے بازار سج گئے، لنڈا بازاروں میں دکانداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا، گرم کوٹ، سویٹر جیکٹ سمیت دیگر ملبوسات کی قیمتیں نئے ملبوسات کے برابر کر دیں افغانیوں اور پٹھانوں نے سردی کے مارے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا، صارفین کا شدید احتجاج، ضلعی انتظامیہ لنڈا بازاروں میں گراں فروشی کو کنٹرول کرے تفصیلات کے مطابق مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں لنڈا بازار سج گئے ہیں دیہات…

مزید

قرآن وسنت،رہنمائی کا راستہ ہیں،جماعت اسلامی

باغ (سیاست نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو لاکھوں لوگ اسلام آباد میں آزاد ی کشمیر مارچ میں شریک ہو کر سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے کرفیو کو 118 دن بیت چکے ہیں،وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے ایک تقریر کے بعد چپ کاروزہ رکھاہوا ہے،قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں، نبیﷺ کی سیرت…

مزید

پی پی کا یوم تاسیس، مظفرآباد میں عوام کا سمندر، کسی کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے،بلاول بھٹو

مظفرآباد (سیاست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس،آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھرپور شو آف پاور،مظفرآباد میں عوام کا سمندر اُمڈآیا،یونی ورسٹی کالج گراؤنڈ میں جگہ کم پڑ گئی،لوگوں نے قریبی چھتوں پر کھڑے ہو کر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا خطاب سنا،جیالوں نے بھرپور نعرے بازی سے ماحول کو گرمائے رکھا،آزادکشمیر اور پاکستان بھر سے جیالے بدھ کی رات کو ہی دارالحکومت پہنچ آئے تھے،مظفرآباد کے تمام حلقوں سے پی پی کے جیالے قائدین کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچنے،یونی ورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے چیئرمین…

مزید

طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان،تعلیمی ادارے لیڈرشپ کی نرسری ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (سیاست نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر بھر میں طلباء یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری تاریخی بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان میں جب تک نظریاتی سیاست فروغ نہیں پائے گی ہمارے ملک کی سیاست میں ترقی نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بنیاد نظریاتی سیاست ہے کیونکہ اس کے بغیر سوچ و فکر میں بالیدگی نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا نظریاتی سیاست کے بغیر ہم اپنا راستہ متعین…

مزید

بھارت باز نہ آیا،کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے2افرادزخمی

کھوئی رٹہ(سیاست نیوز)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری 2افراد زخمی بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر، جگالپال، سیری ملہارہ، بھینس گالہ، ججوٹ بہادر میں بھارت نے رات کو اچانک سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ…

مزید

جہلم ویلی میں مستحقین صحت کارڈ سے محروم،قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں

چناری(سیاست نیوز)ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے 27 ہزار سے زائد صحت سہولت کارڈ کے مستحق قرار پانے والے صحت سہولت کارڈ سے محروم صحت سہولت کارڈ دو سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کی نظر ہونے کے باعث مستحقین صحت سہولت کارڈ کے تحت ہسپتالوں سے علاج کرانے کے بجائے زندگیاں ہارنے شروع ہو گئے صحت سہولت کارڈ کو ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں مکمل طور پر سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا ایک مخصوص لابی صحت سہولت کارڈ ہتھیائے ہوئے ہے جس پر سیاست کرنے کے علاوہ عوام سے…

مزید

مقبوضہ کشمیر، کرفیو،لاک ڈاؤن،4ممالک کی ٹی وی نشریات پر پابندی

سرینگر(سیاست نیوز)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل118ویں روز بھی بھارت کے سخت فوجی محاصرے اور پری پیڈ موبائل فون،انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں معمولات زندگی بری طر ح سے مفلوج ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت عائد پابندیوں اور چے چپے پر تعینات لاکھوں بھارتی فوجیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ گوکہ لینڈ لائن ٹیلی فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز جزوی طور پر بحال کر دی گئی تھی کنکشنوں تاہم انٹرنیٹ، ایس ایم ایس…

مزید

سندھ حکومت کے زیراہتمام میرپور میں تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر اتفاق

مظفرآباد (سیاست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کے مابین اہم ملاقات‘ دورہ مظفرآباد کے دوران آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے مقامی ہوٹل میں قیام پذیر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزراء اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کے…

مزید

ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر آزادکشمیر میں احتجاجی مظاہرے

بھمبر (سیاست نیوز)ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر شہر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ بھمبر نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کے دوران اس ناپاک واقعہ کی شدید مذمت کی گئی احتجاجی مظاہرہ کی قیادت چوہدری محمد علی اختر،ثاقب علی،محمد زیشان،ہارون کشمیری نے کی مقررین نے اپنے خطاب میں کے دوران کہا کہ ناروے میں ناپاک حرکت کے مرتکب شخص کو قرار وقعی سزا دی جائے۔ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف اسلام گڑھ میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے…

مزید