وزیر ہائیر ایجوکیشن اچانک انٹر کالج ٹھیریاں پہنچ گئے

مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیر ہایئر ایجوکیشن نے ناظم تعلیم کالجز مظفرآباد ڈویژن کے ہمراہ 27 نومبر کو شدید بارش اور طوفانی ژالہ باری کے باوجود ادارہ کا دورہ کیا۔ تمام سٹاف ادارہ تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف کار تھا، انٹر کالج ٹھیریاں کی عمارت نہیں ہے ادارہ کو جنوری 2018 میں بطور کالج اپ گریڈ کیا، ادارہ میں تدریسی سٹاف وزیر ہایئر ایجوکیشن کی دلچسپی سے مکمل ہو چکا ہے وزیر موصوف نے کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ فیکلٹی کے ساتھ بھی گفتگو فرمائی تا ہم عمارت نہ ہونے کی وجہ سے تدریسی…

مزید

ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلا ف ریلی

عباسپور(سیاست نیوز)ناروے میں عیسائی بنیاد پرستوں کی جانب سے ناروے کی حکومت کی سر پر ستی میں عظیم الہامی کتاب مقدس قرآن الحکیم کی بے حرمتی اور اسے جلانے کے دلسوز واقعہ کی مذمت کے لئے جمعیت العلمائے اسلام عباسپور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ر یلی مرکزی جامع مسجد سے نکالی گئی جسمیں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی شرکائے ریلی نے نعرہ ء ئتکبیر اللہ اکبر،عظمت قرآن پر جان بھی قربان ہے،دشمنان اسلام مردہ باد،دشمنان قرآن مردہ باد،ناروے حکومت مردہ باد،یہود ونصارٰی مردہ باد،توہین قرآن ناقابل…

مزید

مزارات کا تحفظ،مساجد کی رجسٹریشن کیلئے تنظیمیں قائم

مظفرآباد(سیاست نیوز)مساجد کی رجسٹریشن‘ مساجد‘ آئمہ کے مسائل کے حل کیلئے تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت آزادکشمیر کا قیام‘جبکہ مزارات سے متعلقہ معاملات متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے اور انتظام وانصرام میں بہتری کیلئے تنظیم تحفظ مزارات اولیاء آزادکشمیر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ علامہ حمید الدین برکتی تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت آزادکشمیرکے مرکزی چیئرمین‘ سید جنید شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ عبدالقادر محبوب الہٰی اور فیاض شاہ ممبران ہونگے‘مولوی محمد رفیق رابطہ سیکرٹر ی مقررکردئیے گئے۔ تنظیم آزادکشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے کام کرے گی۔مساجد کی رجسٹریشن‘مساجد…

مزید

مظفرآباد انتظامیہ نے منصوعی مہنگائی کے مکمل خاتمہ کا فیصلہ کرلیا

مظفرآباد(سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس پیر کے روزمنعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامیہ، پولیس، بلدیہ، زراعت، امور حیوانات، صنعت و حرفت،خوراک، بار ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، تاجران جائنٹ ایکشن کمیٹی، انجمن حقوق صارفین، مٹن مارکیٹ، پولٹری ایسوسی ایشن، سبزی فروٹ ایسوسی ایشن، نان بائی ایسوسی ایشن، ٹیلرز، بیکرز، باربرز، ایل پی جی گیس اور کاشتکاروں کے نمائندگان نے شر کت کی۔ اجلاس میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کا جائزہ لیاگیا۔ مختلف محکمہ جات، تاجروں اور صارفین کی شکایات…

مزید

پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں ضمنی انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں میرپور ضمنی انتخاب غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی تقسیم کشمیر کی سازش طشت از بام کر دی ہے۔کشمیر کی صورتحال سنگین ہے آزادکشمیر حکومت فوری طور پر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس جبکہ حکومت پاکستان پارلیمنٹ اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے پیپلزپارٹی کا52واں یوم تاسیس مظفرآباد میں منا کر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کے ساتھ…

مزید

متاثرین زلزلہ کی آبادکاری کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمدیقینی بنائیں گے،چیئرمین معائینہ کمیشن

میرپور(سیاست نیوز)چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمدکمیشن زاہدامین نے کہاہے کہ زلزلہ متاثرین میرپورکی بحالی وآبادکاری کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پرعملدرآمد کویقینی بنایاجائے گا۔ زلزلہ متاثرین کی بحالی،آبادکاری اور تعمیرنوکے لیے مجموعی طورپر8 ارب سے زائد رقم کی فراہمی وفاقی حکومت اور آزادکشمیرحکومت کی ذمہ داری ہے۔ متاثرین زلزلہ کے ریسکیواورریلیف کے کاموں کوشاندارطریقے سے سرانجام دینے پرضلعی انتظامیہ،پولیس،صحت عامہ محکمہ برقیات سمیت دیگرمحکمہ جات این جی اوز،افواج پاکستان، این ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے سمیت سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیموں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات کااگرچہ…

مزید

میرپور پولیس کا سرچ آپریشن،6اشتہاری،9مفرور ملزمان کو حوالات پہنچادیا

میرپور (سیاست نیوز) افضل پور پولیس کا مجرمان اشتہاری اور مفروران مقدمات کے خلاف آپریشن۔ 6 اشتہاری اور 9 مفرورگرفتار۔ راشد حبیب SHO افضل پور نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ عرفان سلیم SSP میرپور کی ہدایت پر اشتہاری اور مفروران مقدمات کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تھانہ اور چوکی کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں جن میں جاوید الرحمن چوکی آفیسر جاتلاں، وقار امین ایڈیشنل SHO، خادم حسین سب انسپکٹر، شفیق احمد تفتیشی آفیسر، شبیر حیسن شاہ…

مزید

صحافتی اداروں سے میڈیا ورکرز کی فراغت پرسی یوجے کا شدیدتحفظات کا اظہار

میرپور(سیاست نیوز) سینٹرل یونین آف جرنلٹس آزادکشمیر کے صدر ظفیر بابا نے میڈیا ہاوسز کی جانب سے آزادکشمیر میں نمائندے نکالنے اور تنخواہیں بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے میڈیا مالکان اور مینجمنٹ سے مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے آزادکشمیر سے نکالے گئے تمام میڈیا ورکرز کو واپس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے, مظفرآباد کے ضلعی صدر مسعود عباسی سے گفتگو میں سی یو جے آزادکشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں موجود میڈیا ورکرز پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت بہت کم ماہانہ…

مزید

مقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤن بہ دستور برقرار،پابندیوں کیخلا ف احتجاجی مظاہرے

سرینگر(سیاست نیوز)) مقبوضہ کشمیر بالخصوص وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں گزشتہ 120روز سے فوجی محاصرہ اور انٹرنیٹ کی معطلی مسلسل جاری ہے اوران چار ماہ کے دوران صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے کپوارہ اور سرینگرمیں دو کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے ان کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کردیا ہے۔ محمد افضل لون اورفیاض احمد گنائی کوبھارتی پولیس نے بھارت مخالف مظاہروں کا اہتمام اور پتھراؤ کرنے کا الزام لگاکر گرفتارکیا…

مزید

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت مفت آئی سرجری کیمپ،سیکڑوں مریض مستفید

مظفرآباد(سیاست نیوز)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فری آئی سرجری فالو اپ کیمپ‘ ماہرآئی سرجن داکٹرزنے آپریشن شدہ ڈیڑھ سوسے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائینہ کیا،مریضوں کوضروری ہدایات اور ادویات فراہم کی گئیں۔بینائی بحال ہونے پر بزرگ مریضوں خواتین و حضرات کی المصطفیٰ کو دعائیں۔ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی آزادکشمیرکے صدر عتیق احمدکیانی نے فالواپ کیمپ کی نگرانی کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مریضوں کے ورثاء نے المصطفیٰ کی دکھی انسانیت کے لئے رضاکارانہ خدمات کو بے حدسراہااور خوشی سے دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی طویل عرصہ سے خدمت خلق کا…

مزید