صدر ریاست کی ملائشیا کے نائب وزیراعظم،وزیرخارجہ سے ملاقاتیں

کوالالمپور(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ملائشیاکی نائب وزیراعظم وان عزیزہ اسماعیل سے ملاقات کی اور ان سے جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ ملائشیا کی نائب وزیراعظم نے صدر سردار مسعود خان کو یقین دلایا کہ ملائشیا اور اس کے عوام جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق سیاسی و سفارتی حل کے لئے پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام…

مزید

محکمہ مالیات فنڈز فراہمی سے انکار، آزادکشمیر میں آٹے کے بحران کاخدشہ

مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی واضح ہدایت کے باوجود محکمہ مالیات کا محکمہ خوراک آزادکشمیر ایلوکیشن فنڈز دینے سے انکار،پاسکو نے آزادکشمیر حکومت کو87ہزار ٹن گندم اٹھانے کی اجازت دے دی تھی، گندم نہ اٹھائی جاسکی،آزادکشمیر میں آٹے کا بحران پیداہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ خوراک بے بسی کی تصویر بن گیا،عوام سراپااحتجاج،وزیراعظم آزادکشمیر اورچیف سیکرٹری سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے چند روز قبل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں محکمہ مالیات ایلوکیشن فنڈز جاری کرنے کی ہدایات جاری…

مزید

آزادکشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے انتخابات، الیکشن کمیشن قائم کردیاگیا

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے چیئر مین جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ ہر ادارے میں بہتری کی گنجائش ہر وقت موجودہوتی ہے۔ پریس فاؤنڈیشن کی بہتری کیلئے صحافی تجاویز دیں خیرمقدم کرینگے۔ پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صحافیوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے۔ اس کو مضبوط و منظم بنانا بھی صحافیوں کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ آزاد کشمیر میں میڈیا آزاد ہے۔اگر اپنی اپنی حدود میں رہ کرکام کیا جائے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل…

مزید

پریس فاؤنڈیشن میں بہتری کیلئے صحافیوں کی تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں،جسٹس صداقت حسین

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے چیئر مین جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ ہر ادارے میں بہتری کی گنجائش ہر وقت موجودہوتی ہے۔ پریس فاؤنڈیشن کی بہتری کیلئے صحافی تجاویز دیں خیرمقدم کرینگے۔ پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صحافیوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے۔ اس کو مضبوط و منظم بنانا بھی صحافیوں کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ آزاد کشمیر میں میڈیا آزاد ہے۔اگر اپنی اپنی حدود میں رہ کرکام کیا جائے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل…

مزید

بنک اسلامی کا آزادکشمیر میں بلاسود بنکاری کے فروغ،قرضے مہیا کرنے کا اعلان

مظفرآباد (سیاست نیوز) “بینک ا سلامی ” کا آزاد کشمیر میں سود سے پاک بنکاری کے فروغ اور ہاوسنگ سیکٹر میں بھی بلا سود قرضوں کی فراہمی خطہ میں معاشی حالت بہتر بنانے، طلبہ کے لئے سکالر شپس اور ملازمتوں کا اعلان، جامعہ کشمیر کے ساتھ مل کر خطہ میں اسلامی معیشت کے فروغ کیلئے ہر ممکن کردار اداکرنے کے عزم کا اظہار۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں شعبہ اسلامی معیشت و بینکاری اور بنک اسلامی…

مزید

سیاست وفاداری کا نام ہے، سیاسی مسافر عوام کی نظروں میں گر جاتے ہیں،مشتاق منہاس

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے سیاست اپنے نظریے اور قائدین سے وفاداری کا نام ہے۔سیاسی رواداری سے ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں۔سیاست دوسروں کے لیے گنجائش پیدا کرنے کا نام ہے۔عہدے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں اصل چیز کردار ہے۔ایک دوسرے کا احترام سیاسی بالغ نظری کی مثال ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی…

مزید

بھارت آزادکشمیر،گلگت بلتستان کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن

اسلام آباد (سیاست نیوز) ممتاز کشمیری و پاکستانی شخصیات و تجزیہ کاروں نے 5اگست کے بھارتی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اس تازہ مہم جوئی کے ذریعے پاکستان کیلئے نئے چیلنج پیدا کردئیے ہیں جس کی وجہ سے جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی بیانئے میں تسلسل کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ یہاں پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈیمی میں ”مودی کی ہندتوا پالیسی، کشمیر میں بہتا لہو، اورپاکستانی ذرائع ابلاغ کا ردعمل“ کے عنوان سے منعقدہ چارروزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران جو جمعرات کو اختتام…

مزید

محکمہ اوقاف،مساجد کی تعمیر کیلئے 30لاکھ خصوصی بچوں کیلئے 35لاکھ منظور

مظفرآباد (سیاست نیوز) سیکرٹری اوقاف و امور دینیہ غلام بشیر مغل کے زیر صدارت محکمہ اوقاف کے آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مالی امدادبرائے تعمیر مساجد تیس لاکھ روپے و برائے خصوصی بچوں کے ادارہ جات پینتیس لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ محکمہ اوقاف ہمیشہ کی طرح عوامی فلاحی کاموں پر بھرپور انداز میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔ آزادکشمیر کی جغرافیائی حدو د میں واقع مساجد اور فلاحی اداروں کی حوصلہ…

مزید