کرونا وائرس، حفاظتی اقدامات کے نام پر واردات، انتظامات کے دعوے بے بنیاد

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی طرف حفاظتی اقدامات کے دعوے ہوائی نکلے۔ آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹس پر مسافروں کی چیکنگ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کی تعیناتی کے دعوے ارباب اختیار کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کیے گئے، کرونا وائرس کے کیسز ایبٹ آباد، اسلام آباد،کراچی میں سامنے آئے ہیں، ان شہروں سے مظفرآباد سمیت پورے آزاد کشمیر میں آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کا سرے سے کوئی انتظام نہیں، مظفرآباد شہر میں داخلے کی دو مین انٹری پوائنٹس کوہالہ…

مزید

کرونا وائرس، 18 رکنی سٹیٹ کوارڈی نیشن کمیٹی قائم

اسلام آباد(سیاست نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آزادکشمیر بھر میں کرونا وائرس کی روک تھام اور اس سے حفاظت کیلیے اقدامات کرنے کے سلسلے میں سٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ۔،وزیر ایس ڈی ایم اے احمد رضا قادری،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا سیکرٹری خزانہ عصمت اللہ شاہ ، پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز خان،سیکرٹری…

مزید

منصوبے ڈراپ، فنڈز ہضم مظفرآباد کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، خواجہ فاروق

مظفرآباد(سیاست نیوز)تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے 29مارچ اپر اڈہ لال چوک میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسہ کے حوالے سے اپر طارق آباد،گلشن کالونی،گوجرہ،چہلہ میں مختلف سرکردہ عمائدین علاقہ سے ملاقات کی اور 29مارچ کے جلسہ کو اس لحاظ سے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا کہ موجودہ حکومت نے اپنے 4سالہ دور اقتدار میں مظفرآباد شہر کے ستاتھ جو سنگین ناانصافیاں کی،اقرباء پروری،میرٹ کاقتل عام اپنے رشتہ داروں،عزیزوں کو سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کرانا،سرکاری فنڈز کی لوٹ مار سمیت مظفرآباد شہر…

مزید

حکومت آزاد کشمیر نے 20اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردیے

مظفرآباد(سیاست نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے 20 اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل کر دیے، محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق عمر طارق اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام کو تبدیل کر کے سہنسہ، عمران عباس نقوی اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد رورل کو تبدیل کر کے اٹھ مقام، عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد رورل محمد صداقت خان اسسٹنٹ کمشنر دھیر کوٹ کو تبدیل کر کے مظفرآباد سٹی، ناصر رفیق اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کو تبدیل کر کے دھیر کوٹ،طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ کو…

مزید

ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت لیپہ میں پیکیج کی فراہمی روک دی گئی

مظفرآباد (سیاست نیوز) حکومت آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کرناہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر وہاں کے ستم رسیدہ عوام کو سہولتیں دینا تو درکنار بلکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے 4 ہزار خاندانوں کوفوڈ پیکج کی فراہمی روک کر ثابت کر دیا ہے کہ انھیں عوام سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں، اسی طرح باقی این جی اوز کا دائرہ کار وادی نیلم، وادی لیپہ سمیت دور دراز علاقوں تک بڑھانے کے لئے انھیں پابند کرنے کے بجائے روکنا سر ا سر نا انصافی اور دوہرا…

مزید