کرونا بحران، معاشی نقصان کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم، رپورٹ طلب

اسلام آباد(سیاست نیوز)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت سٹیٹ کوآرڈینینشن کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں کرونا وائر س سے ہونے والے معاشی نقصان کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری مالیات کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آزادکشمیر بھر میں قائم قرنطینہ سینٹر کے سٹاف کو پاک فوج تربیت دے گی۔ تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ چار بجے اپنے اضلاع کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرینگے۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کو مزید…

مزید

آج مظفرآباد میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

مظفرآباد(سیاست نیوز)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے 23 مارچ کو ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاون کے احکامات دیدئیے. آج تمام بازار,مارکیٹیں, شاپنگ مالز,ریسٹورنٹ مکمل بند اور ٹرانسپورٹ جام ریے گی احکامات کے مطابق ضلع مظفرآباد پبلک ٹرانسپورٹ کا مکمل لاک ڈاؤن ہے، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے قرنطینہ سنٹر میں موجود تمام عملہ کو قرنطینہ میں موجود افراد کی حفاظت کے علاوہ خود کو بھی محفوظ رکھنے کے حوالہ سے مکمل تربیت دی گئی۔ Quarantine Centre میں ہر قسم کی غیر…

مزید

پنجاب، سندھ، بلوچستان میں پاک فوج سے مدد طلب کر لی گئی

لاہور (سیاست نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج سے مدد طلب کر لی، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں،ایکسپوسنٹر میں ایک ہزار بستروں کا اسپتال بنانے جارہے ہیں،مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں،کورونا کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج کی مدد طلب کررہے ہیں،عوام حکومتی اقدامات پر عمل کرے،پنجاب…

مزید

کرونا وائرس، حکومتی اقدامات کی تفصیلات جاری، گھر گھر سروے کا فیصلہ

مظفرآباد(سیاست نیوز) کرونا وائرس جیسے موذی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے پاکستان میں بھی یہ وائرس داخل ہوچکا ہے حکومت آزاد جموں وکشمیر نے خطہ کے عوام کو اس وبائی مرض سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے پہلے مرحلہ پرہی اعلیٰ سطح پر انتہائی سنجیدہ لیتے ہوئے دورس اقدامات کرتے ہوئے وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں اسٹیٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا۔کمیٹی میں آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی،وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ…

مزید

یوم پاکستان اہم سنگ میل، منزل تک جدوجہد جاری رہے گی، صدر وزیراعظم

مظفرآباد (سیاست نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمدمسعود خان نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن اہل پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہمارے سیاسی اکابرین نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانان برصغیر کے لیے ایک علیحدہ خود مختار مملکت کا خاکہ پیش کیا تھا۔ یہ دن اہل کشمیر کے لیے اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 23 مارچ 1940کے دن لاہور میں ہونے…

مزید

آزاد کشمیر‘24گھنٹوں میں کرونا سے متاثرہ کوئی کیس سامنے نہیں آیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادکشمیر میں گز شتہ 2 4 گھنٹوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر میں کل42افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے37کے رزلٹ آچکے ہیں۔36کے رزلٹ نیگٹو آئے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک نتیجہ پازٹیو آیا ہے اور5کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز ایران سے واپس آنے والے13زائرین کو میرپور منتقل کر دیا گیا…

مزید

مظفرآباد، ہوٹل، کاروبار بند، ٹریفک معطل، جزوی لاک ڈاؤن

مظفرآباد (سیاست نیوز) حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ مظفرآباد متحرک، کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر دارالحکومت میں جزوی لاک ڈاؤن، تمام ہوٹلزبند، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ٹاسک دے دیا، کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے، امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے خلاف ورزی…

مزید

شب معراج عقیدت احترام سے منائی گئی، گھروں، مساجد میں دعائیں، دورد سلام

مظفرآباد/باغ(سیاست نیوز) پورے عالم اسلام کی طرح آ زاد کشمیر اور مظفرآباد،باغ میں بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے عظیم معجزہ واقعہ معراج شب معراج کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا شمع رسالت کے پروانون نے رات بھر اللہ کے حضور جاگ کر گزاری لوگ رات بھر زکر ازکار نوافل درو و سلام میں مصروف رھے عالم اسلام کے اتحاد مقبوضہ کشمیر بیت المقدس فلسطینیوں کی آزادی پاکستان کی سالمیت استحکام بالخصوص کرو نا وائرس جیسی مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے خصوصی طور…

مزید