جنگ بندی، لائن پر، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرا یا

راولپنڈی(سیاست نیوز) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا،…

مزید

احساس کیش پروگرام کا آغاز، یوٹیلٹی سٹور زریلیف پیکج میں توسیع

اسلام آباد(سیاست نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا ہے کہ اسلام ا?باد میں کل سے موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا ا?غاز کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اگرچہ دن میں بنیادی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلنے کی اجازت ہے لیکن وہاں قیمتوں پر کنٹرول کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔اس حوالے سے عمر لودھی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کا نیٹ ورک نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہیے جس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر…

مزید

ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

مظفرآباد (سیاست نیوز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین نے ریاست بھر میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی بنیادی ذمہ داری کہ وہ غیر ضروری میل جول سے مکمل اجتناب کریں جب کہ معروف مائیکرو بیالوجسٹ ڈاکٹر ممتاز احمد نے بھی اس امر پر زور دیا کہ ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ ملنے سے ہر صورت گریز کریں تا کہ اس پھیلاؤ کو روکا…

مزید

مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاؤن کے باعث خوراک ادویات کی شدید قلت

سری نگر(سیاست نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون مزید سخت ہونے کے باعث علاقے میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے اور کشمیری تازہ سبزیوں، پھلوں کیساتھ ساتھ دودھ اور روٹی سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ بچوں کی غذائی اشیابھی نایاب ہو چکی ہے۔مسلسل محاصرے اور کرفیو جیسی پابندیوں کے سبب لوگوں میں ذہنی دباو میں اضافہ ہو رہا ہے اوربنیادی سہولیات کے فقدان کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ سرینگر سول لائنز کے کئی علاقوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ…

مزید

تنخواہ، پنشن کے علاوہ تمام اخراجات پر پابندی عائد کی جائے، لطیف اکبر

مظفرآباد (سیاست نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ پنشن اور تنخواہوں کے علاوہ دیگر تمام اخراجات پر پابندی لگائے، اس وقت ترقیاتی کاموں سے زیادہ انسانی زندگیاں اہم ہیں، احساس پروگرام میں نہ آنے والوں کی حکومت بھرپور مالی امداد کرے، حکومت کا کام ہوتا ہے شہریوں کے مسائل حل کرنا نہ کہ ان کے مسائل میں اضافہ کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری لطیف اکبر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے…

مزید

صورتحال تشویشناک، عوام گھروں کے اندر، ادارے الرٹ رہیں، طارق فاروق

بھمبر(سیاست نیوز)کروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے نہایت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ویڈیوپیغام میں تمام اداروں کو الرٹ,عوام کو مکمل گھروں میں رہنے کی اپیل کردی,کروناوائرس کی بگڑتی صورتحال میں ڈی ایچ او,فوکل پرسن بھمبرودیگر بھی کروناوائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جسکے پیش نظر سیینئروزیرآزادکشمیرچوہدری طارق فاروق نے تمام اداروں کو سختی سے ہدایات کیں ہیں کہ وہ الرٹ رہیں,عوام گھروں میں رہیں.سینئروزیر نے کروناوائرس صورتحال پر اہم ترین ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ وبائی مرض ریاست بھراور بالخصوص بھمبر میں زیادہ پھیل رہاہے.منگلا…

مزید

سٹیٹ بنک نے قرضہ جات کی وصولی 2ماہ تک موخر کردی

مظفرآباد (سیاست نیوز) کمرشل بنکوں کی جانب سے مائیکرو فنانس سکیم کے تحت جاری قرضوں پر حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد سٹیٹ بنک کی جانب سے جملہ قرضہ جات کی وصولی تین ماہ کیلئے موخر کر دی گئی ہے تا ہم مذکورہ سکیم کے تحت حاصل کیے گئے قرضہ جات پر چھوٹے قرض داروں سے سود سمیت رقوم کی واپسی ہوگی، بنکوں کی جانب سے قرضہ حاصل کرنے والوں کو بذریعہ فون مطلع کیا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے باعث اگر قسط کی ادائیگی نہیں کر سکتے تو لاک…

مزید

مزید 5افراد میں وائرس کی تصدیق تعداد33پہنچ گئی

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید05افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جن میں 04ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پلندری اور 1سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیر علاج ہے۔ جبکہ مزید72افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 05نئے افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی جن میں سے4کا تعلق پلندری جبکہ 01 کا تعلق راولاکوٹ سے ہے۔ آزادکشمیر…

مزید

بی آئی ایس پی، احساس مستحقین کیلئے مظفرآباد پٹہکہ میں 4سینٹر قائم

مظفرآباد(سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے احساس پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تمام مستفید کنندگان کے لئے مظفرآباد اور پٹہکہ مین 4 سنٹر قایم کردئیے ہیں۔پوسٹ گریجویٹ کالج عید گاہ روڈ کا سنٹر جمعرات سے فعال ہوگیا۔ڈپٹی کمشنربدرمنیر کا دورہ،تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کی بہتری کے لیے شہری دفاع کے رضاکاروں کو تعینات کردیاگیا۔چار کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں،دو جمعرات سے فعال جبکہ دو آج سے فعال ہوں گے۔ترجمان ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے تحصیل مظفرآباد کے دو اور تحصیل پٹہکہ کے دو سنٹرز کی تفصیل…

مزید