کورونا باغ پہنچ گیا،ڈاکٹرز کی لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ضلع باغ کارہائشی شخص جو کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ پاکستان میں تھا گزشتہ دنوں واپس آیا ہے اس میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے،اس کی عمر ستر سال ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد49ہو گئی ہے جن میں سے9صحت یاب ہو چکے ہیں اور 40آزادکشمیر کے مختلف آئسولیشن…

مزید

ذخیرہ اندوز کو 3سال قید،آرڈیننس جاری

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزاد جموں وکشمیر میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت نے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی شکایات سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس اہم مسئلہ کی جانب فوری توجہ دی اور قانون سازی کی ہدایت کی جس کے بعد یہ آرڈیننس جاری…

مزید

نئی نسل کامستقبل داؤ پر لگ گیا،اقوام متحدہ چلڈرن فنڈ نے خبردار کر دیا

جنیوا (سیاست نیوز)پوری دنیا میں کرونا وائرس نے اگر ایک طرف بالغوں پر جسمانی سطح پر یلغار کی ہے تو دوسری طرف بچوں کے ذہنوں پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔یونیسیف نے اپیل کی ہے کہ بچوں کو اس وبا کے مضر اثرات سے بچایا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اس بات کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے کہ بچے بھی اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ادارے نے کہا…

مزید

حکومت آزادکشمیر نے مظفرآباد کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی

مظفرآباد(سیاست نیوز ) حکومت آزاد کشمیر نے مظفرآباد شہر کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی، پی سی ون منظور کر لیا، وزیر اعظم کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں مظفرآباد شہر کے چوکوں کی تزئین و آرائش اور شاہ سلطان پل کی تعمیر کیلئے پی سی ون کی منظوری جاری کی ہے، حکومت سائیں سہیلی سرکار چوک، اپر اڈہ لال چوک، چہلہ بانڈی چوک،نیلم پل چوک کے علاوہ شاہ سلطان پل کی تعمیر کیلئے پی سی ون منظور کر لیا ہے کہ مذکورہ چوکوں کی تزئین و آرائش سے مظفرآباد…

مزید

10ہسپتالوں کی فنڈنگ وفاقی حکومت کریگی،بیرسٹر سلطان کا انکشاف

اسلام آباد( سیاست نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر کے تمام دس اضلاع میں فوری طور پر 45 روز کے اندر ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر دس ہسپتا ل قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے،جسکی فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی جبکہ ان ہسپتالوں کی تعمیر کی ذمہ داری وفاقی ادارہ ایف ڈبلیو او کو سونپی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ صرف پانچ ہسپتالوں کا منصوبہ تھا جس میں مظفر آباد، کوٹلی، راولاکوٹ اور بھمبر شامل تھے، اس حوالے سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر…

مزید

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،ہٹیاں بالا میں 2دکانیں سیل،تاجر گرفتار

چناری(سیاست نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے اور عوام کو انتظامیہ کی فراہم کردہ ریٹ لسٹوں پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے لیے اتوار کے روز بھی متحرک رہے خلاف ورزی کرنے پر دو دوکانیں سیل ایک تاجر کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبدالقادر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم ویلی کے مرکزی بازار ہٹیاں بالا میں چیکنگ کا عمل جاری رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہارڈوئیر اور شوز کی دو شاپ سیل…

مزید

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا پیرا ملٹری فورسز پر حملہ،4بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر / پٹھانکوٹ(سیاست نیوز)مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں مجاہدین کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے4اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے سوپور کے علاقے نور باغ میں احد بابا کراسنگ کے نزدیک واقع چیک پوسٹ پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس سے 4اہلکار ہلاک اوردوشدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔جموں و کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار بھارت…

مزید

لاک ڈاؤن، حادثات،چوری،ڈکیتی وارداتیں،بیماریوں کی شرح بھی کم

مظفرآباد (سیاست نیوز ) مسلسل لاک ڈاؤن، حادثات کی شر ح زیرو، چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں 95 فیصد کمی، قتل اور اقدام قتل کی دو وارداتوں کے علاوہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا، مظفرآباد ڈویژن میں 23 مارچ سے 20 اپریل تک چوری، ڈکیتی،راہزنی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی ایک ماہ کے دوران مظفرآباد شہر سمیت ڈویژن بھر میں نہ تو کوئی اغواء کی رپورٹ درج ہوئی اور نہ ہی کیس قتل کی واردات ہوئی ماسوائے کمہار بانڈی میں باہمی چپقلش کے کوئی اقدام قتل کی واردات…

مزید

آزادکشمیر کے شہریوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے ہوٹل کرائے پر لینے کی کوشش

راولپنڈی (سیاست نیوز) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کی ائیر سپیس کھلنے کے بعد جو بھی پاکستان کا سفر کرے گا حکومت آزادکشمیر متعلقہ ایوی ایشن اتھاریٹی سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ریکارڈ لیکر انہیں ائیرپورٹ سے اپنی ٹرانسپورٹ پر قرنطینہ سنٹر لے کر جائے گی۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے لئے اسلام آباد میں کسی ہوٹل کوکرائے پر لینے کی کوشش ہورہی ہے لیکن اگر ایسا…

مزید