سندھ حکومت نے سکول فیس، بلز،کرایوں میں رعایت کی منظوری دے دی

کراچی(سیاست نیوز) سندھ کابینہ نے اسکول فیس، یوٹیلٹی بلز اور کرایوں میں رعایت کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیس میں یہ رعایت اپریل اور مئی 2020 کیلئے ہے۔سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ملنے والی کمیشن پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس معافی کا…

مزید

وفاقی حکومت نے بے روزگار افراد کیلئے 75ارب روپے کا پیکیج منظور کر لیا

اسلام آباد(سیاست نیوز)ای سی سی نے ملازمتوں اور کاروبار سے متعلق دو پیکج منظور کرلیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ صنعت،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق دوپیکیج ای سی سی نے منظورکیے ہیں جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔کابینہ سے منظوری کے بعد پیکیج کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار ہونے والوں کے لیے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے…

مزید

3درجن کے لگ بھگ ممالک میں قحط پڑ سکتا ہے،عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ

نیویارک(سیاست نیوز)خوراک کے عالمی ادارے کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کرونا وائرس کے مزید تکلیف دہ اثرات ظاہر ہونے کے خدشات موجود ہیں جس کے لیے ابھی سے اقدامات کی ضرورت ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ دنیا کو آنے والے دنوں میں انسانی ہمدردی کے شدید بحران کا سامنا ہو سکتا ہے اور تین درجن کے لگ بھگ ملکوں میں قحط پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے…

مزید

شہری حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کریں،وزیر اطلاعات

راولپنڈی (سیاست نیوز) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اقدامات کو سراہا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر میں لاک…

مزید

بھارتی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 7نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر(سیاست نیوز)مقبوضہ کشمیر میں کولگام میں بھارتی فورسز نے 7نوجوانوں کو شہید کر دیا۔جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں لاور منڈرا کے قریب سیکیورٹی فورسز نے پیر کو صبح تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی کے دوران اتوار کی رات ضلع کولگام کے علاقے گدر پرانہل میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ پانچ روز کے دوران شہید…

مزید

آزادکشمیر میں کورونا کے 68مریض (ضلع کوٹلی میں، متاثرہ گاؤں سیل

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9مزید افراد میں کرونا وائر س کی تصدیق ہوئی جبکہ21نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کوٹلی میں 8جبکہ ضلع باغ میں مزید ایک فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح اب آزادکشمیر کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد68ہو گئی ہے جن میں سے 35صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ33مختلف آئسولیشن…

مزید

تتہ پانی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید،علاقہ میں خوف و ہراس

تتہ پانی(سیاست نیوز)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون موقع پر شہید ہوگئی،بھارتی فوج نے شہید ہونے والی خاتون کو ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا، علاقہ میں خوف وہراس پید اہوگیا،آئے روز بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری نے مکینوں کی زندگیوں کو اجیران بنادیا،تفصیلات کے مطابق پیر کے روزدن دس بجے کے قریب لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں واقع گاؤں رڈ میں ایک خاتون یاسمین اختر زوجہ شیراز احمد جوکہ اپنے کھیت میں گھاس کاٹ…

مزید

39ہزار کشمیریوں پر ایک ڈاکٹر،9افراد کو قتل کرنے کیلئے ایک فوجی تعینات

اسلام آباد (سیاست نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، ممتاز دانشور اور سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی اور اُن سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے سینٹ کے اندر اور دنیا کے مختلف فورمز پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند کرنے پر سینیٹر مشاہد حسین سید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس…

مزید

آج مکمل لاک ڈاؤن،خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل،درجنوں گرفتاریاں

مظفرآباد(سیاست نیوز)آئی جی آزادکشمیر صلاح الدین محسود کا مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، لاک ڈاؤن عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار، مختلف چیک پوائنٹس پر افسران اور جوانوں کو لاک ڈاؤن کو مزید بہتر بنانیکے لئے ہدایات دی.. آئی جی آزادکشمیر نے پیر کے روز اپر اڈا، مدینہ مارکیٹ، چہلہ، گوجرہ بائی پاس، گیلانی چوک اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیا. دورہ کے دوران آئی جی آزادکشمیر کو ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن شہریار خان نے پولیس اقدامات پر بریفنگ دی. اس موقع پر کمشنر مظفرآباد تہزیب…

مزید