لاک ڈاؤن،بھارتی فائرنگ،بے روزگاری،غربت،بالائی نیلم میں زندگی مشکل

مظفرآباد (سیاست نیوز) بالائی وادی نیلم موجودہ صورتحال میں مختلف مصائب اور مسائل کا شکار، ملک بشیر، امن کمیٹی کے صدر ایچ ایم حسین نے مظفرآباد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالت جو بدستور لاک ڈاؤن نے کافی حد تک مسائل اور وسائل کو پیدا کر دیا ہے کورونا وبا، بھارتی گولہ باری، ذرائع و آمدورفت، بے روزگاری سے غریب میں کافی اضافہ ہوا ہے، اور کئی بیماریوں نے جنم لیا ہے اصلی اندرونی حالات منظر عام پر لانا مشکل ہے، سیز فائر لائن پر…

مزید

ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم نے 5ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی نشاندہی کر دی

کراچی(سیاست نیوز) حکومت کے ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم نے ملک بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کی نشاندہی کردی۔گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت، کورونا وائرس کے کیسز کے لیے ٹریکنگ سسٹم استعمال کررہی ہے جو انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کو ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی) کے سربراہ شباہت شاہ کے…

مزید

دارالحکومت مظفرآباد میں موٹر سائیکل ڈبل سواری کے استعمال پر دفعہ144نافذ

مظفرآباد (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد بدر منیر نے مظفرآباد کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، حکم ہذا کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص، اشخاص کے خلاف زیر دفعہ اے پی سی 188 کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی، حکم ہذا کی تشہیر بذریعہ منادی متعلقہ پولیس کروائی جائے گی، اور سرکاری جریدہ میں بھی اس کی اشاعت ہو گی۔

مزید

بے کار سرکاری افسران سے نجا ت کے لیے سول سرونٹ قواعد 2020متعارف

اسلام آباد(سیاست نیوز)حکومت نے ناکارہ افسران سے نجات حاصل کرنے کے لیے سول سرونٹ (ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس) قواعد 2020 متعارف کروادیئے، ایک ایسے وقت کہ جب سرکاری افسران کی حالیہ ترقیاں معطل کردی گئی ہیں اور اس پر قانونی چارہ جوئی جاری ہے حکومت کی جانب سے قصور وار افسران کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے اقدام نے بیوروکریٹس کی صفوں میں تشویش دوڑ گئی ہے۔ان قواعد کے تحت ریٹائرمنٹ بورڈ یا کمیٹی کو یہ اختیار مل گیا کہ ان افسران کو قبل از وقت ریٹائر کردیں کہ جن…

مزید

بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے خاتون زخمی،مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں،2مجاہدشہید

سری نگر(سیاست نیوز) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتہ کی صبح مجاہدین اور قابض بھارتی فوج کے مابین مسلح جھڑپ ہوئی۔جس میں بھارتی فوج نے 2 مجاہدین کو شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے مجاہدین ابو منہاس اور رشید خان جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی فوج نے اس سے قبل علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیااور،شمالی کشمیرکے ہندواڑہ علاقے میں وسیع جنگلات کو قابض فوج نے اپنے محاصرے میں لے مجاہدین کی تلاش شروع کردی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ…

مزید

سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد

مظفرآباد(سیاست نیوز) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے کرونا کے پھیلاؤ سے پیدا شدہ حالات کے تناظر میں نافذ شدہ ہیلتھ ایمرجنسی لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے لیے SOP جاری کر دیا ہے۔SOP کے مطابق نوٹیفکیشن میں درج صرف لازمی سروسز (Essential Services)کے محکمہ جات کی گاڑیاں استعمال کی جا سکیں گی جبکہ باقی سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔SOP کے مطابق جملہ سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اپنے محکمہ کے آفیسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے استعمال کو…

مزید

پہلی بار اذان کی اجازت،امریکہ کی فضائیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

سینٹ پال (سیاست نیوز)امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تین شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی آواز فضاؤں میں گونجتی سنی۔امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی اذان لاڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ اس…

مزید

کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں،صدر مسعود

مظفرآباد (سیاست نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ایک کمیٹی کی اس رپورٹ کا زبردست خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ابلاغی پابندیوں کشمیریوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کے ”رائے اور آزاد ی رائے کے فروغ اور تحفظ“ کے کمیشن کے سپیشل ریپورٹر ڈیوڈ کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا اس رپورٹ میں واضح طور…

مزید

مظفرآباد میں کورونا کا نیا کیس،گراں فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیر آئی ٹی، ٹیوٹا، بہبود آبادی و حکومتی ترجمان ڈاکٹر مصطفی بشیر نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران آزاد کشمیر میں مزید ایک شخص میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے لاک ڈاؤن میں دی گئی نرمی کا آج پہلا دن تھا اور ریاست بھر میں صورتحال بہتر رہی۔انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بہترین کارروائی پر…

مزید