بلدیات میں، 90ارب کرپشن)، ترقیاتی سکیموں کا حساب دیا جائے،تحریک انصاف

مظفرآباد(سیاست نیوز)تحریک انصاف آزادکشمیر مظفرآباد ڈویثرن کے عہدیدران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم وصدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی آمدہ انتخابات میں متوقع کامیابی کو بھانپ کر ن لیگ پیپلز پارٹی اورمسلم کانفرنس نے اتحاد کیلیے سرجوڑ لیے ہیں۔فاروق حیدر اور ان کی ٹیم نے ہوشربا کرپشن کی داستانیں رقم کی ہیں۔گزشتہ 4سالوں میں 90ارب روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر ہڑپ کرلیے گئے تحریک انصاف اقتدار میں آکر اس کرپٹ ٹولے کا…

مزید

آزادکشمیر کی قیادت نوجوان نسل کو منتقل کی جائے،صدر ریاست

مظفرآباد (سیاست نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں خوفناک جرائم اور آخری مرحلہ میں داخل ہونے والی نسل کشی کا شکار کشمیریوں کی طرف سے ایک زور دار عوامی تحریک کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کشمیریوں کی اندرونی تحریک ہو سکتی ہے جس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام میں اب یہ احساس زور پکڑ رہا ہے کہ گُھٹ گُھٹ…

مزید

کشمیری اخبارات کے کوٹہ کا تعین،وزیراعظم نے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سیاست نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ایڈیٹر صداے چنار اعجاز عباسی اور صدر آ ل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی سردار زاہد تبسم سے رابطہ،اعجاز عباسی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور بعد ازاں حکومت پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کشمیری اخبارات کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار,حکومت پاکستان کو واقعہ کا نوٹس لینے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ,وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اعجاز عباسی کو ایک سرکاری افسر کی طرف سے زدوکوب کرنے…

مزید

ججز تقرری کیس،سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی گئی

مظفرآباد (سیاست نیوز)ججز تقرری کیس، سپریم کورٹ میں فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی گئی اپیل سابق ایڈوکیٹ جنرل راجہ ابرار حسین خان سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری شوکت عزیزے کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔اپیل میں عدالت العظمی نے ججز تقرری کے حوالہ سے کنسلٹشین پر اسیس کو یکجا نہیں دیکھا اور فیصلہ میں ماضی کی کاروائی کو حصہ نہیں بتایا گیا دونوں چیف جسٹس صاحبان صدر کی طرف سے بھیجے گئے پینل کی بھی تشریح موجود ہے ہماری درخواست ہے کہ اس فیصلہ میں ماضی کی کاروائی…

مزید

کرایے کا تنازعہ،نیلم کا ٹیکسی ڈرائیورسیاح کے ہاتھوں قتل،بیٹازخمی،ملزم گرفتار

مظفرآباد (سیاست نیوز)نیلم کاٹیکسی ڈرائیور سیاح کے ہاتھوں مظفرآباد میں قتل بیٹا زخمی،پولیس نے ڈرامائی انداز میں کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار آلہ قتل برآمد کرلیا،وجہ قتل رکرایہ کی عدم ادائیگی اور گاڑی چھیننے اور ڈرائیور کو لوٹنا بتایاجاتاہے تفصیلات کے مطابق نیلم کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور مقصود ولد یعقوب کی گاڑی نمبرایل آر ٹی 7505کو جہلم پاکستان کے رہائشی شاہد ولد بنارس نے نیلم سے مظفرآباد کے لیے بک کیا،بیلہ نور شاہ پہنچنے پرڈرائیور کی جانب سے کرایہ طلب کرنے پر شاہد نے 30بور پسٹل سے گردن پر…

مزید

میرپور، ایک ماہ میں 20وارداتیں، 5ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمدکرلیاگیا

میرپور(سیاست نیوز)ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کے آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیاکہ میرپور شہر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں جن میں 20 موٹرسائیکل چوری ہوئے۔ موٹرسائیکل چور گمنام گروہ کو ٹریس کرنے کے لئے پولیس دن رات کوشش کر رہی تھی۔ گزشتہ روز ذوہیب طاہر ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال نے اس گمنام گروہ کو ٹریس کر کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں محمدصوبان ولد محمد ایاز طاہر، مصدق بشیر عرف نیرا ولد…

مزید

مظفرآباد،جہلم ویلی انتظامیہ نے محرم میں انسداد کورونا کے تمام تر اقدامات کرلیے

مظفرآباد(سیاست نیوز)ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی آفیسران و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محرم الحرام کیدوران مجالس کے انعقاد کے لیے جگہ کووینٹیلیشن کے مناسب انتظامات کے ساتھ کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے۔سماجی فاصلہ (Social distancing) اور 6 فٹ یقینی بنا یاجائے گااورمجالس میں داخلے پر تمام افراد کی سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ ماسک پہنانا لازمی بنایا…

مزید

مظفرآباد شہر کے بڑے منصوبوں پر کام شروع نہ ہوسکا،سول سوسائٹی سراپا احتجاج

مظفرآباد (سیاست نیوز)مسلم لیگ ن کی حکومت میں سنگ بنیا د رکھنے والے منصوبوں کا آغاز نہ ہوسکا،وزیراعظم نے دھوم دھام سے درالحکومت سمیت کئی فیصلوں میں منصوبے کا سنگ بنیارکھا تھا 6ماہ گزرنے کے باوجود یہ منصوبے شروع میں نہ ہوسکے۔عوام مے بے چینی،سول سوسائٹی کا احتجاج وزیر اعظم فی الفور منصوبوں کاآغاز کریں تاکہ ترقیاتی منصوبے ان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے مکمل ہوجائیں۔وزیر اعظم نے اپنی حکومت کئے چھوتھے بجٹ کے بعد بیشمار ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔لیکن ان بڑے بڑے منصوبوں کا سرے…

مزید

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2سالہ ماسٹر پروگرام ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

راولاکوٹ (سیاست نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے دو سالہ ماسٹر پروگرام، ایم اے،ایم ایس سی ختم کردیا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی آخری مرتبہ دو سالہ ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز میں داخلاجات پیش کر رہی ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس راولاکوٹ کے اہم اعلامیے کے مطابق HEC نے تمام دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی پروگرامز ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2020 میں پیش کیے جانے والے ایم اے، ایم…

مزید