تعمیر نو عمل کے تحت5595منصوبے مکمل،2147 کیلئے فنڈز درکار

مظفرآباد(سیاست نیوز)سیکرٹری سیرا راجہ امجد پرویز نے تعمیرنو پروگرام سے وابستہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی وتعمیرنو میں سیرا کی ٹیم نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، سیرا ٹیم کے تجربات سے مستفید ہونے کیلئے حکومتی سرپرستی میں لائحہ عمل مرتب کریں گے،تاکہ مستقبل میں کسی قدرتی آفت کے نتیجہ میں نقصان کا اندیشہ کم ہو،مختلف شعبوں میں کی گئی تعمیرات میں جس طرح مستقبل کی ضروریات کو مدنظررکھا گیا ہے اُس سے عوام…

مزید

فیول ایڈجسٹمنٹ،لوڈشیڈنگ مسترد،تاجروں کی گرڈاسٹیشن کے گھیراؤ کی دھمکی

مظفرآباد(سیاست نیوز)محکمہ برقیات کے ظلم وناانصافی پر تاجر سراپا احتجاج،بجلی بلات پر لگائے جانے والے بے جا ٹیکسز مسترد،فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر لوٹ مار کے خلاف 10ستمبر کو بھمبر سے نیلم تک مرکزی انجمن تاجران کا تمام اضلاع کے گرڈاسٹیشنز کے گھیراؤ کا اعلان،آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ فری زون قراردئیے جانے کا مطالبہ،سیاسی جماعتوں کو عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام قرار دے دیا گیا،مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر عبدالرزاق خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل مسعود رضا سیال،ڈویژنل صدر حافظ طارق وسیم خورشید،چوہدری جمیل اور آزادکشمیر کے…

مزید

مظفرآباد،پونچھ تعلیمی بورڈ کا قیام ناگزیر،سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، باسط اعوان

مظفرآباد(سیاست نیوز)چوہدری یاسین آزاد کشمیر میں علاقائی،ضلعی تعصب پھیلانے سے گریز کریں۔مظفرآباد کے عوام کی فراخدلی کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھایا جائے،تعلیمی بورڈ مظفرآباد کے قیام کے خلاف اگر کوئی بھی سازش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔چوہدری یاسین اپنی زبان کو لگام دیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن باسط اعوان،مسلم لیگ ن مظفرآباد کے رہنماء راجہ ناصر لطیف ایڈووکیٹ،اظہر اعوان،لطیف قریشی،عظیم اعوان،جنیدنسیم راجہ،طارق مغل ودیگر نے چوہدری یاسین کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے…

مزید

ہسپتالوں کے اوپی ڈی،شادی ہال،ہوٹل کھولنے کی منظوری

مظفرآباد (سیاست نیوز) محکمہ صحت عامہ حکومت آزاد کشمیر نے عوامی سہولیات کے پیش نظر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا۔او پی ڈیز کو ایس او پیز کے تحت شروع کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ کمیٹی (این سی سی) کے مورخہ 28 اگست 2020 کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کی طرف طرف سے عوامی سہولیات کی خاطر تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیران و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان کے کو حکومت آزاد کشمیر کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کے…

مزید

امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام،سٹی پولیس نے 5مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا

مظفرآباد(سیاست نیوز) سٹی پولیس نے عاشورہ کے مرکزی جلوس کے قریب سے 4 افغان شہریوں سمیت 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے حوالات پہنچا دیا مشکوک افراد شالیمار ہوٹل کے قریب جلوس میں زبردستی گھسنے کی کوشش کررہے تھے کو موقع پر موجود تحصیلدار حماد بشیر اور ایس ایچ او سٹی راشد حبیب مسعودی نے دھرلیا پہلے سے الرٹ پولیس نے فوری طور پر پانچوں مشکوک افراد کو جلوس سے دور کرتے ہوئے تھانہ سٹی پہنچادیا۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر،ایس ایس پی محمد یاسین بیگ،ایس پی خاور شوکت نے بروقت اور…

مزید

وزیراعظم کا ماکڑی ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ،جھیلوں کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت

مظفرآباد (سیاست نیوز) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا پیرکے روز ماکڑی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ۔ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخا رگیلانی، چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن زاہد امین،سیکرٹری ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ منصور قادر ڈار، چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد ملک ایاز، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول، چیف انجینئر ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم کو اس موقع پر ماکڑی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ دریائے نیلم میں ماکڑی کے مقام پر دس فٹ بند…

مزید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ،3فوجی جوان دھرتی پر قربان

راولپنڈی(سیاست نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی جوان زخمی ہوئے جنہیں…

مزید

مون سون بارشوں سے وسیع پیمانے پرنقصانات،سڑکیں ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل

مظفرآباد (سیاست نیوز)مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش لینڈ سلائیڈنگ،سڑکیں،بازاروں،چوک چوراہوں اورسیاحتی مقامات کی شاہرات پر ملبہ اور ریت کے ڈھیر لگ گئے۔سفر کرنا خطرنات ہوگیا۔مظفرآباد شہر میں گلیاں نالیاں ملبہ جمع ہونے سے بارشوں کا پانی کھڑا ہوگیا۔شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔شاہرائے نیلم جہلم برابرکوٹ،کوہالہ،پنجکوت،پیرچناسی،لیپہ،ریشیاں،پر ملبہ اور پتھروں کے ڈھیر محکمہ تعمیرات عامہ،ایم ڈی اے بلدیہ سڑکیں کھلوانے پر ناکام،شہریوں کا شدید احتجاج حکومت فوری طور پر محکمہ تعمیرات عامہ سمیت تمام سڑکیں ملبہ صاف کرادیا جائے تاکہ سڑکیں سفر کرنے کے قابل ہوسکیں…

مزید

پلاسٹک سرجری فالو اپ کیمپ،100سے زائد ہونٹ وتالوکٹے مریضوں کا معائنہ

مظفرآباد(سیاست نیوز)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری پلاسٹک سرجری فالو اپ کیمپ کا انعقاد المصطفیٰ کمپلیکس سینٹر پلیٹ میں کیاگیا جس میں پیدائشی ہونٹ و تالو کٹے ایک سوسے زائد مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور آپریشن شدہ مریضوں کے کامیاب آپریشنز پر کلیپ ٹرسٹ لاہور کے ماہر سرجن ڈاکٹرز نے معائینہ کر کے اطمینان کا اظہارکیا،جبکہ مریضوں کے ورثء نے بھی خوشی کا اظہارکیا جن کے معصوم بچوں کے چہروں کا حسن اور مسکراہٹیں لوٹ آئی ہیں۔المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدہ فری پلاسٹک سرجری فالو اپ میں وزیراعظم معائینہ و…

مزید