جینا مرنا پاکستان کے ساتھ، تفتیش کیلئے بلایا گیا تو ہتھکڑیاں پہن کرجاؤں گا،فاروق حیدر

اسلام آباد (سیاست نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اسے بھی غداروں میں شامل کر لیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بغاوت کے مقدمیکے بعد ایک انٹرویو میں کہاکہ ایف آئی آر درج ہونے کا پتہ چلنے پر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے تین چوتھائی رہنما مودی کے ایجنٹ ہیں تو پاکستان کے وجود پر سوال اٹھتا ہے، میں…

مزید

بیرسٹرسلطان کی ملاقات،پاکستان جموں و کشمیر کیلئے آخری سپاہی تک جدوجہد کرے گا،علی امین گنڈاپور

مظفرآباد (سیاست نیوز)وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈاپور سے سابق وزیراعظم و صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سُلطان کی اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات۔ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن اور جماعت کی مظبوطی کے حوالہ سے گفتگو۔ اس دوران وزیر امور کشمیر کے دست راست ماما ریحان پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید وارث علی گیلانی، مُظفرآباد ڈویژن کے سینءئر رہنما اظہر گیلانی بھی موجود۔تھے۔اس موقع وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈاپور نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال،تحریک آزادی کشمیر اور کرونا…

مزید

استقبال ربیع الاول،مرکزی سیرت کمیٹی نے شہر سنوارو مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا

مظفرآباد( سیاست نیوز )مرکزی سیرت کمیٹی نے استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں ”شہر سنوارومہم کا آغاز کردیا‘مرکزی سیرت کمیٹی کے رضاکاروں اور اہلسنت کی مختلف تنظیم ہاء کے کارکنوں نے گزشتہ روز شہر و مضافات میں مقدس اوراق جمع کر کے محفوظ مقام تک پہنچانے کاکام کیا، سنٹرپلیٹ، چہلہ، امبور، سمیت مختلف بازاروں میں گرے اخبارات کے تراشے اوردیواروں میں دبائے گئے مقدس اوراق کو جمع کیا گیا۔مرکزی سیرت کمیٹی نے ماہ میلادالنبیﷺ ربیع لاول کو عظمت صحابہؓ و شان اہلبیت ؓ کے طور پرمنانے کافیصلہ کیا ہے اورماہ…

مزید

گڑھی دوپٹہ میں بجلی،پانی کا بحران سنگین،الیکٹرانکس مصنوعات ناکارہ ہوگئیں

مظفرآباد(سیاست نیوز) محکمہ برقیات کی بے حسی، دوپٹہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ بن گئی۔ عوام کو شدید مشکلات کاسامنا۔علاقہ جات میں کاروبار زندگی معطل۔تفصیلات کے مطابق دوپٹہ،قصبہ ہٹیاں د وپٹہ،اعوان پٹی،لواسی، بڈھیارہ، مجہوئی اور دیگر علاقہ جات میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ جات میں کاروبار زندگی معطل اور تمام الیکٹرانکس اشیاء کا استعمال ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ اور عوام کو شدید مشکلات…

مزید

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ،گراں فروشوں کی ضلعی انتظامیہ کو سلامی

مظفرآباد(سیاست نیوز) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں دیگر روزمرہ کی اشیاء کے علاوہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، عوام کی چیخیں نکل گئی،حکومت پاکستان مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے غریبوں کو قتل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، مزدور کی دیہاڑی نہ بڑھ سکی،نہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھ سکی،خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر کے علاوہ دارلحکومت مظفرآباد میں روز بروز اشیاء کی قیمتوں میں 20سے 50فیصد اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ اِن اشیاء…

مزید

مظفرآباد،مدینہ مارکیٹ میں غیرقانونی پارکنگ نے مکینوں کو امتحان میں ڈال دیا

مظفرآباد (سیاست نیوز)مدینہ مارکیٹ امام والی مسجد کے اطراف گاڑیوں،موٹر سائیکل،رکشوں کی غر قانونی پارکنگ طلباء طالبات اورراہ گیروں کا چلنا محال ہوگیا۔عوام علاقہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مدینہ مارکیٹ امام والی مسجد کے اطراف علاقہ کے مکینوں جاوید قیوم،ظفر اقبال،قیصر کیانی ودیگر نے ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقہ میں قائم گاڑیوں رکشہ اور موٹر سائیکل کے غیر قانونی پارکنگ ختم کروائی جائے۔جس سے نہ صرف تعلیمی اداروں میں جانے والی طالبات ودیگر پیدل چلنے…

مزید

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے،جماعت اسلامی

لندن(سیاست نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا تاریخی اور جغرافیا ئی طور پر حصہ ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت کے ذریعے آزاد ی نہیں مل جاتی اس وقت تک یہ وحدت کشمیر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے،ہندوستان کے5اگست کے اقدامات کے بعد اگر یہاں سے بھی ایسا اقدام ہوا تو یہ ہندوستان کے اقدامات جو جواز فراہم کرنے کا باعث بنے گا،وحدت کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی کوئی کمپرمائز…

مزید