اعلیٰ سطحی اجلاس، غیر ضروری لاک ڈاؤن سے اجتناب کیا جائے،چیف سیکرٹری

مظفرآباد(سیاست نیوز) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت آزادکشمیر میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزادکشمیرکے اندرکرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالہ سے ضروری اقدامات کے حوالہ سے فیصلہ جات کیے گئے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل، کمشنرمظفرآباد ڈویژن محترمہ تہذیب النساء، ڈائریکٹر صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب، ڈپٹی کمشنر مظفرآبادعبدالحمید کیانی، پرنسپل سٹاف…

مزید

محکمہ ان لینڈ ریونیو میں ترقیابیاں،5افسران گریڈ،18اور19میں ترقیاب

مظفرآباد(سیاست نیوز)سلیکشن بورڈ نمبرایک کی سفارشات کی روشنی میں ان لینڈ ریونیو کے پانچ افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق باسل صدیق قائم مقام ایڈیشنل کمشنر،ڈاکٹر شازیہ حبیب قائم مقام ایڈیشنل کمشنر گریڈ۔19،کرامت حسین شاہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ایکسائز سرکل مظفرآبادا،محمد ریاض خان بزنس سرکل میرپور،محمد اشرف خان سیلری سرکل میرپور تعینات کردیے گئے،اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

مزید

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پنجاب کے مساوی مراعات،ترقیابیوں کا مطالبہ

مظفرآباد(سیاست نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن جنرل کونسل اجلاس،اجلاس میں متفقہ طور پر ایجنڈہ منظور کیا گیا،وفاق اور دیگر صوبوں کی نسبت آدھی مراعات، وعدوں اور تسلیوں کے باوجود عملی طور پر کوئی پیشرفت نہیں، گلگت بلتستاں کے ڈاکٹرز کی مراعات بھی پنجاب کے برابر ہونے جا رہیہیں۔اس ضمن میں آزاد کشمیر کی ڈاکٹرز کمیونٹی شدید مایوسی کا شکار ہے۔سیلیشن بورڈ کے انعقاد کے لیے سست روی اختیار کی جاری ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ڈاکٹرز گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی گریڈ میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔…

مزید

تاجروں کے الیکشن،شوکت نواز میر کی انتخابی مہم،استقبال کیلئے جم غفیر اُمڈآیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)مرکزی انجمن تاجران کے صدر کا دورہ ٹاہلی مندی، تاجران کی طرف سے زبردست استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور، تاجر اپنے محبوب قائد شوکت نوازمیر کے استقبال کیلئے کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تاجروں کا جم غفیر امڈ آیا، شوکت نواز میر کو ہار ڈالے گئے، قدم بڑھاؤ شوکت نواز ہم تمہارے ساتھ ہیں، شوکت نواز میر زندہ باد، تاجران زندہ باد کے فلک شگاف نعرے، انتخابی نشان جھنڈے تلے تاجروں کے سنگ الیکشن لڑ رہا ہوں، تاجروں کے حقوق کیلئے کمربستہ ہوں تاجروں ووٹ کی قیمتی پرچی سے منتخب…

مزید

وفاقی کابینہ کا اجلاس، اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، عمران خان

اسلام آباد(سیاست نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید

مسلح افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ شہدا کے خون سے غداری ہے،سردارعتیق

ڈڈیال،چکسواری(سیاست نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے پاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومتی ایوانوں میں بیٹھے سرکاری نمائندگان سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کا ماحول پیدا کریں۔ یہ ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ احتساب کاعمل اپنی جگہ درست ہوگا لیکن اس بارے میں زد اور ہٹ دھرمی سے کام لینے کے بجائے افہام وتفہیم کے لیے ملک کے سنجیدہ حلقے اپنا کردار ادا کریں۔مسلم کانفرنس نے موجودہ بحران…

مزید

آزادکشمیر کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے اقدامات کریں گے،بیرسٹرسلطان

مظفرآباد (سیاست نیوز)آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر اقتدار میں آتے ہی تین ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔ہماری یہ خواہش ہے کہ اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوں تاکہ اس سے نہ صرف نظام حکومت بہتر ہو بلکہ کرپشن کا بھی بتدریج خاتمہ ہوگااوراختیارات عام عادمی تک منتقل ہو نگے۔اسی طرح آزاد کشمیر کو خود کفیل بنانے کے لئے اقدامات کیئے جائیں گے آزاد کشمیر میں ہائیڈرو اور سیاحت کا…

مزید

تنازعہ کشمیر پر سہ فریقی مذاکرات اقوام متحدہ اپنی نگرانی میں کروائے،صدر ریاست

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات اصولی طور پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے چاہیے اور ان مذاکرات میں بھارت پاکستان کے علاوہ کشمیریوں کی مذاکرات کی میز پر موجودگی ضروری ہے۔ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونا اس لیے بھی ضروری ہیں کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے حوالے سے اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو آگے بڑھانا اور ان پر عملدرآمد کرنا ہے۔ بھارت نے دو طرفہ مذاکرات کو ہمیشہ کشمیر پر…

مزید