سی یوجے،انتخابات،پروگریسو پینل نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)پروگریسو پینل سی یوجے ضلع مظفرآباد نے فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا،پروگریسو پینل کے ضلعی صدارتی امیدوار سرفراز میر،امیدوارسینئر نائب صدر شبیر شاہ،امیدوارضلعی جنرل سیکرٹری نسیم مغل،امیدوار سیکرٹری مالیات فوا د صادق،امیداوار سیکرٹری اطلاعات شجاعت میر ودیگر کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن کردار ادا…

مزید

جشن عید میلا النبیؐ، چراغاں وسجاوٹ،دارلحکومت برقی قمقموں سے جگمگااُٹھا

مظفرآباد(سیاست نیوز)حضور ﷺ کی آمد مرحبا‘ جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں چراغاں و سجاوٹ‘ شہرقمقموں سے جگمگااٹھا، چہلہ بانڈی،گھڑی پن دومیل،طارق آباد،گوجرہ،شوکت لائن،چھتر بینک سکوائر،نلوچھی،المصطفیٰ چوک نیلم پل،بیلہ نورشاہ،تھوری،امبور،سنڈھ گلی سمیت شہرکے تمام حصوں میں خوبصورت چراغاں اور بازاروں میں چراغاں اور درودو سلام کی صداؤں سے ماحول روحانی و وجدانی بن گیا،مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کا شہر کا دورہ،تاجربرادی سمیت مختلف تنظیم ہا اہلسنت کے ذمہ داران و اکابرین سے ملاقاتیں،میلادالنبیﷺ کی محافل،گیارہ ربیع الاول کی ”مرکزی میلادالنبی ﷺریلی“ اور دیگر امورپر مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق…

مزید

جہلم ویلی، طویل خشک سالی، قدرتی چشمے خشک،عوام ہجرت پر مجبور ہوگئے

چناری (سیاست نیوز)ضلع جہلم ویلی میں طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کے باعث چراگاہیں اور پانی کے چشمے خشک ہونے لگے خشک سالی کے شکار علاقوں میں واٹر لیول انتہائی تیزی سے نیچے جا رہاہے چناری سے ملحقہ یونین کونسلزکے مختلف دیہاتوں جن میں چناری،چکوٹھی،گوجربانڈی،سڑک چناری،گڑمندہ،چھم،تراڑاں،نڑدجیاں،پانڈو،چک ہامہ کے علاوہ متعدد علاقوں میں مال مویشی رکھنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے جانور لاغر اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے جا رہے ہیں متاثر علاقوں میں جانوروں کے ساتھ خشک سالی…

مزید

سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ،ماحولیاتی مسائل، کلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ آغاز

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزادکشمیر میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں، سیاحتی مقامات پر بے ہنگم سیاحت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے حل، کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے، شہریوں اور سیاحوں میں تحفظ ماحول سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے کلین اینڈ گرین کشمیر مہم کا آغاز کر دیا۔آزادکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پیر چناسی میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن، ادارہ تحفظ ماحولیات، کرمبلرز انٹرنیشنل، اور مرکزی ایوان صحافت کے باہمی تعاون سے صفائی مہم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔مہم کا مقصدآزادکشمیر میں بے ہنگم سیاحت کے…

مزید

آزادکشمیر میں کرپشن،لوٹ مار کا بازار گرم، عوام حساب لیں گے، بیرسٹر سلطان

چیچیاں، چترپڑی( سیاست نیوز )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں پورے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم کے بعد اپنے گھر چیچیاں آیا ہوں ریاست کے اطراف و اکناف میں پی ٹی آئی کشمیر کے حق میں عوامی انقلاب لا چکا ہوں اس کی ایک وجہ وزیراعظم عمران خان کی جارحانہ کشمیر پالیسی ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کی کرپشن سے عاجز آ چکے ہیں 27اکتوبر 1947…

مزید

بالائی نیلم،پیپلزپارٹی کا پاور شو،کشمیر فروش حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے، لطیف اکبر

نیلم (سیاست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نیلم کا قافلہ گریس ویلی میں داخل، کیل سے ہلمت تک مختلف مقامات پر استقبال، سنئیر نائب صدر ٹریڈ ونگ آزاد کشمیر حاجی حیات،تحصیل صدر شاردہ ممتاز خان سواتی، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیلم مشتاق خان سواتی کی قیادت میں کارکنان پیپلزپارٹی نے شاندار استقبال کیا۔پھلاؤئی سے ہلمت تک بڑے جلوس کی شکل میں پہنچایا گیا راستے میں جگہ جگہ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے۔ کارکنان کا زبردست جوش و خروش بالائی نیلم کی فضاء جیے بٹھو جیے…

مزید

کارڈیک ہسپتال کی تعمیر میں رکاوٹ بننے عوام کے خیرخواہ نہیں،چیئرمین معائنہ کمیشن

مظفرآباد(سیاست نیوز)چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ ایم ایل اے ماجد خان اور بعض بیوروکریٹس کارڈ یک ہسپتال مظفرآباد کے منظور شدہ منصوبے کو ناکام بنانے کے سنگدلانہ عمل سے باز آجائیں۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان اور حکومت کے عوام دوست اقدام کو روکنے کے لیے ماجد خان ایم ایل اے بعض بیوروکریٹس کے ساتھ ملکر واردات ڈال رہے ہیں،ایم ایل اے اور انکے مددگار سہولت کار بیورو کریٹس مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ اور متصلہ ہزارہ کے عام آدمی کی حالت زار پر رحم کریں،بااثر عناصر خود تو…

مزید