چکوٹھی، نالہ جندربین نے تباہی مچادی، 4افرا د جاں بحق،وادی کھلانہ میں سوگ

چناری(سیاست نیوز)چکوٹھی سے ملحقہ یونین کونسل کھلانہ میں شدید بارش کے باعث نالہ میں طغیانی چار افراد جاں بحق جن میں ایک عورت اور تین بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل کھلانہ میں شدید بارش کے باعث نالہ جندر بین میں طغیانی آگئی جس کے باعث نالہ کے قریب سے گذرنے والی خاتوں مسما? گلناش زوجہ مامون الرشید اور تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد جہلم ویلی کے سینئر صحافی زاہد جاوید عباسی کے قریبی عزیز ہیں،مرنے والوں…

مزید

بااثر شخصیات کیلئے شکنجہ تیار،بڑے آپریشن کی تیاری

مظفرآباد(سیاست نیوز) محکمہ شاہرات نے 35بااثر شخصیات سے کروڑوں روپے کی ایوارڈ شدہ اراجی کا قبضہ چھڑانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکتوب ارسال کر دیا۔ نلوچی سے چہلہ پل شاہرات کے اطراف قبضہ کی واگزاری کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شکنجہ تیار کر لیا۔ آئندہ چند روز میں ضلعی انتظامیہ شہری اداروں کے ہمراہ بڑے آپریشن کا آغاز کرے گی۔ محکمہ شاہرات نے اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ یہ کروڑوں روپے کی وہ اراضی ہے جو ایوارڈ شدہ ہے جس کی مالکان کو ضابطے کے مطابق معاوضہ جات کی…

مزید

رواں سال اینٹی کرپشن میں 194شکایات،6مقدمات، 52لاکھ خزانہ سرکار میں جمع

مظفرآباد (سیاست نیوز)رواں سال محکمہ انٹی کرپشن کی جعل ساز، لینڈ مافیا اور سرکاری مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں، چھ ماہ کے دوران 194 شکایات درج ہوئیں، جن میں 100 کو قانون کے مطابق یکسو کیا گیا، جبکہ دیگر پر چھان بین جاری، جعل سازیاں ثابت ہونے پر 6 مقدمات درج کئے گئے، جس میں 52 لاکھ روپے برآمد کرتے ہوئے خزانہ سرکار جمع کئے گئے ہیں، جبکہ مذید برآمدگی کے لئے تفتیش شروع ہے، 6 ماہ کے دوران 14 سرکاری و غیر سرکاری ملزمان کو بھی حراست میں لیا…

مزید

آزادکشمیر میں جلد ٹرپل پلے سروس فائبر ٹو دی ہوم کی سہولت میسر ہوگی، سید امین الحق

مظفرآباد(سیاست نیوز)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ بہت جلد آزادکشمیر میں ٹرپل پلے سروس فائبر ٹوڈی ہوم (FTTH)کی سہولت میسر ہوجائے گی، اس مقصد کیلئے ایس سی او حکام اقدامات میں مصروف ہیں، میری ملاقات سیکٹر کمانڈر سے ہوئی ہے اور انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد اسکا آغاز کررہے ہیں مجھے آزادکشمیر میں ایس سی او کی خدمات کے حوالے جان کر خوشی ہوئی ہے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ایک حکومتی ادارہ ہے جو نفع سے زیادہ خدمت کے جذبے…

مزید

مظفرآباد، لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون تھانہ سٹی میں بند، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

مظفرآباد (سیاست نیوز)سٹی پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا،سب انسپکٹر سہراب خان،تفتیشی آفیسر محمد اقبال اور ڈی ایف سی اورنگزیب نے خاتون ملزمہ کو ٹریس کرکے 5 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا ہفتہ کے روز طارق آباد کی رہائشی خاتون حمیرا زوجہ نوید احمد کو ملزمہ سائرہ زوجہ محمد وقار ساکنہ رنجاٹہ نے برقعہ پہن کر اس وقت تیزاب چھڑک دیا تھا جب وہ کاسمیٹکس شاپ مدینہ مارکیٹ سے چھٹی کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ مدینہ مارکیٹ سے ہی ایک برقعہ پوش مکمل…

مزید

سیاسی مسافروں کا کوئی مستقبل نہیں، عوام انہیں نشان عبرت بنائیں گے، فارو ق حیدر

مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری، معاشی بدحالی، کسی ٹھوس اور عوام دوست پالیسی کی عدم موجودگی نے پاکستان کو اقتصادی طور پر بے پناہ نقصان پہنچایا جس سے ملک ترقی کی ڈگرسے اترا اور دیہاڑی دار مزدور سے لے کر اعلیٰ افسر اور کاروباری طبقے تک سب بری طرح متاثر ہوئے۔پاکستان میں تبدیلی اپنی آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔ ن لیگ نے ابھی سے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی…

مزید

ایم کیو ایم کا آزادکشمیر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان،22انتخابی حلقوں سے امیدوار نامزد

مظفرآباد( سیاست نیوز)ایم اکیو ایم نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے 22حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے،جنہیں باقاعدہ ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں،ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان سید امین الحق،ممبر قومی اسمبلی اْسامہ قادری،رابطہ کمیٹی کے ممبر ارشاد ظفیر،عارف شاہ،ایم کیو ایم آزادکشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل،سیکرٹری جنرل عزت علی کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اْمیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے…

مزید

ماتحت عدلیہ کے 4سول جج تبدیل، 6ایڈہاک ججز کی ایڈجسٹمنٹ،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(سیاست نیوز) انتظامیہ ہائیکورٹ میں تقرریاں /تبادلہ جات کی منظوری دے دی گئی، عمران وزیر سول جج کورٹ نمبرI، راولاکوٹ کو تبدیل کر کے سول جج، باغ،وسیم حسین، سول جج سہنسہ کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبرI،کوٹلی، عاطف خلیل، سول جج، چکار کو تبدیل کر کے سول جج، کورٹ نمبرI، راولاکوٹ،امجد حسین، ایڈہاک سول جج، پانیولہ/داتوٹ کو تبدیل کر کے سول جج لیپہ، جلیل الرحمان بھٹی، نو تقرر ایڈہاک سول ججو کو سول جج کورٹ نمبرIIکوٹلی، عمر حسنین نوابی، نو ایڈہاک سول جج کو سول جج پلندری، مظہر…

مزید

مقبوضہ کشمیر،خصوصی حیثیت کی بحالی پرمشاورت،آل پارٹیز کانفرنس 24جون کو طلب

نئی دہلی(سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیریوں کے عزم و استقلال کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور خصوصی حیثیت کی بحالی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے آل کشمیری پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے سمیت اہم مسائل کے حل کے لیے جمعرات کے روز تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر داخلہ اور بی جے پی…

مزید

آزادپتن حادثہ، سردارصغیر چغتائی، محمدسعید مغل کی لاشیں 8روز بعدمنگلا سے مل گئیں

راولاکوٹ ( سیاست نیوز)ممبر قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر صغیر خان چغتائی اور ان کے ڈرائیور محمد سعید مغل کی لاشیں آٹھ دن بعد منگلا سے مل گئیں۔صغیر چغتا۶ئی کی نمازجنازہ آج 20جون بہ روزاتوار پہلے راولاکوٹ سٹی میں اور بعد ازاں آبائی گاؤں بنگوئیں میں ادا کی جائے گی جس کے بعد صغیر چغتائی کو بنگوئیں کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جبکہ ڈرائیور محمد سعید خان مغل کی نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی گاؤں نعمان پورہ باغ میں سپرد خاک…

مزید