ہائی کورٹ میں ججز کی عدم تعیناتی، وکلا کا ریاست گیر احتجاج

مظفرآباد/میرپور(سیاست نیوز)آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ میں ججز کی عدم تعیناتی اور مسلسل لیت ولعل سے کام لینے پر صدر آزاد کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بابر علی خان ایڈووکیٹ کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں تمام ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشن نے مکمل طور پر عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلائاحتجاجاً کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مختلف بار رومز میں اس حوالے سے احتجاجی پروگرام منعقد کیے گئے۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ بار کے بار روم ہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر ہائی کورٹ…

مزید

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات،ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

اسلا م آباد(سیاست نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا تیسواں اجلاس چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہلال حسین، سیکرٹری قومی سلامتی عامر حسن، وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار، کے پی ایل کے صدر عارف ملک، سی ای او کے پی ایل شہزاد چوہدری اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں شہریار آفریدی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برداری کشمیری صحافیوں اور سیاسی…

مزید

سلیکشن بورڈ زیرالتوا، 223جریدہ اسامیوں پر تقرریاں نہ ہونے سے نظام تعلیم مفلوج

باغ(سیاست نیوز )سلیکشن بورڈ کا مسلسل التوا محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر تباہی کا شکار مختلف گریڈز کی سینکڑوں آسامیاں خالی گریڈB.20 کی8، B.19 کی 65۔B18 کی65 اور صدر معلمین کی55 وسنیئر ماہرین مضامین کی 30سے زائد آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے سرکاڑی تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے سیکرٹری تعلیم سکولز،ایڈیشنل سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری کی نااہلی اور معاملات کو التوا میں رکھنے کی پالیسی نے سرکاری تعلیمی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،محکمہ تعلیم سکولز کے اعلیٰ حکام نے غلط اعداد وشمار کے…

مزید

چیف رپورٹر ”سیاست“محمد نصیر اعوان کی پہلی برسی،قرآن خوانی، دعائیہ تقریب کا انعقاد

مظفرآباد(سیاست نیوز) ممتاز صحافی مرکزی ایوان صحافت کے سابق نائب صدر‘ چیف رپورٹر روزنامہ سیاست‘ محمد نصیر اعوان کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ مرحوم کی پہلی برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ دوست احباب آبدیدہ، برسی کی تقریب مرکزی ایوان صحافت میں منعقد ہوئی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور درجات بلندی کے لیے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔ تقریب میں محمد نصیر اعوان کی صحافتی، معاشرتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں وائس چیئرمین…

مزید

حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی،عوامی منصوبہ جات کیساتھ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے، فاروق حیدر

کوٹلی (سیاست نیوز)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ چڑہوئی اور میرپور کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ لڑ ے گی اورانشاء اللہ کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ ن کو تمام تر دھاندلی اور عمران نیازی حکومت کی مداخلت کے باوجود پانچ لاکھ سے زائد ووٹ پڑھے ہیں ان ضمنی انتخابات میں اس بار مینڈیٹ کسی کو چرانے نہیں دینگے۔مسلم لیگ ن کے کارکنان اورعہدے داران جو مشکل…

مزید

تعلیمی بورڈ میرپور،جعلی اکاؤنٹ سے 32لاکھ روپے منتقل، سابق منیجرحبیب بنک گرفتار

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزاجموں کشمیر احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی سامنے آئی ہے، چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز کی ہدایت پر احتساب بیورو کی انوسٹیگیشن ٹیم نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں حبیب بینک برانچ میرپور کے فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سابق منیجر اسرار احمد خان ولد محمد رفیق خان سکنہ فتح پور تھکیالہ کو میرپور سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے بطور منیجر تعیناتی کے دوران تعلیمی بورڈ میرپور کے بینک اکاؤنٹ سے ایک جعلی اکاؤنٹ اوپن…

مزید

پاک بحریہ کے 3آفیسران وائس ایڈمرل کے عہد ہ پر ترقی یاب،ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(سیاست نیوز) پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹیریل)، کمانڈانٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کی ذمہ داریاں سرانجام…

مزید