مظفرآباد (نمائندہ سیاست) آزادکشمیر میں اعلیٰ انتظامی آفیسران کے تبادلے‘ ترقیاں و تعیناتیاں‘ متعدد ایڈیشنل کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دیئے گئے‘ تبدیل و ترقیاب ہونے والوں میں ایڈیشنل کمشنر میرپور ابرار اعظم کو تبدیل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن‘ کاشف حسین ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ آفیشیٹنگ بی 19کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر میرپور‘ سید ممتاز حسین کاظمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرتے ہوئے ڈٖپٹی کمشنر راولاکوٹ‘ وحید خان آفیسر بی 19- کو پی ایس او وزیراعظم سے تبدیل کر کے خالی آسامی پر چیف سیکرٹری آفس میں…
مزیدDay: October 25, 2021
سٹی پولیس اسٹیشن مظفرآبادمیں عظیم الشان محفل نعت درودوسلام سے فضامعطر
مظفر آباد (سٹاف رپورٹر)کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ کی اتباع بغیر ہماری زندگی بے مقصد ہے ماہ ربیع الاول ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا مہینہ ہے اس کا ادب و احترام ہم سب پر لازم ہے اصل میلاد یہی ہے کہ ہم سیرت النبیؐ پر سو فیصد کاربند ہوجائیں، نعت رسول مقبولﷺ پڑھنا صحابہ کی سنت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار کمشنر مظفرآباد نے سٹی پولیس اسٹیشن کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل…
مزیدہندوستا ن تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے، عمران خان
ریاض(اے ایف بی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کی جب ضرورت پڑی پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بندھا ہوا ہے اور اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ سے مقدس مقامات ہیں اور دوسری وجہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے…
مزیدراولاکوٹ،وویمن پولیس اسٹیشن کا افتتاح،محرومیوں کا ازالہ کریں گے، وزیراعظم
راولاکوٹ(بیورورپورٹ) وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ایک اور انتحابی وعدہ پورا کر دیا۔۔ راولاکوٹ میں آزاد کشمیر کا پہلا ویمن پولیس اسٹیشن قائم۔۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا افتتاح کر دیا۔۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی نیئر ایوب، خطاب اعظم،انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ، کمشنر پونچھ سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کو جرائم سے پاک کرنے کے…
مزیدہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری،ڈاکٹرز،عملہ کی کمی پوری کریں گے، وزیر صحت
کوٹلی(بیورورپورٹ) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صحت کے شعبہ میں بہتری کے لئے موثر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت عامہ میں سیاسی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔صحت عامہ میں بہتری کے ذریعے ہی عوام کو علاج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکتی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریض ریفر کرنے کی روایات ختم کریں گے۔ہم ایسا سسٹم لا رہے ہیں کہ جدید مشینری مقامی طور پر موجود ہو تا کہ عوام بروقت علاج…
مزیدپنشنرز ایسوسی ایشن کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ریاست گیر تحریک کااعلان
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ،ہائے مہنگائی،مارگئی مہنگائی،آٹا مہنگا،مرنا مہنگا،جینا مہنگاکے نعروں سے فضا گونج اٹھی،چینی،آئل،گیس،پیٹرولم مصنوعات مہنگی ہونے کے خلاف سنٹرل پریس کلب کے سامنے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، جس میں بزرگ پنشنرز کے علاوہ تاجران اورسول سوسائٹی نے بھر پورشرکت کی،وزیراعظم پاکستان مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں گھر چلے جائیں جلد مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پورے آزادکشمیر میں 5نومبر کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔احتجاجی مظاہرہ پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجا اخترحسین،راجا ممتازخان…
مزیدتعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی،چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
مظفرآباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات، پبلک ہیلتھ،عماراتکے ورک چارج ملازمین04ماہ سے تنخواہوں سے محروم،تنخواہیں نہ ملنے سے نظام زندگی مفلوج، گھروں میں فاقہ کشی،دکانداروں نے ادھار دینا بند کررکھا ہے، جب کہ فیسوں کی عدم ادئیگی کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،، ملازمین نے حکومت آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کروائی جائے تاکہ ہمارے گھروں کا چولہا بھی جل سکے، دوسری جانب محکمہ شاہرات نے ورکچارج…
مزیدآزادکشمیر کے عوام تحریک آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار، یوم تاسیس،سیمی نار کا اعلامیہ
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی مناسبت سے سیمی نار،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی یہ خام خیالی ہے تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370اور 35اے کو ختم کرکے کشمیریوں کو ہمیشہ کیلئے اپنا غلام بنا لے گا لیکن بھارت کے اس اقدام کے بعد کشمیریوں کی نئی نسل نے تحریک آزادی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے لی ہے اور اب پڑھے لکھے نوجوان بھی تحریک آزادی کا حصہ بن گئے…
مزیدمیرپور، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،4کنال اراضی واگزار، محکموں سے تفصیلات طلف
میرپور سیاست نیوز)چیف سیکرٹری آزادکشمیرکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنربدرمنیرنے ضلع کے تمام سربراہان محکمہ جات کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمہ کی آراضی کے متعلق مکمل تفصیل فراہم کریں اور جن اداروں کی زمین یا عمارات پر کسی فرد یا ادارے نے قبضہ کر رکھا ہے اس کی تفصیل بھی ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ ڈپٹی کمشنرآفس میرپورکوفراہم کریں تاکہ اس کے مطابق متعلقہ محکمہ یا پرائیویٹ لینڈ مافیاکے خلاف لینڈریونیوایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاکر اس ادارے کی پراپرٹی واگزار کروائی جاسکے۔ سرکاری اراضی گورنمنٹ کی…
مزیدمقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کی پامالی، ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کروں گا، بیرسٹرسلطان
مانچسٹر(سیاست نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر منتخب ہونے کے بعد آج جب پہلی مرتبہ 10روزہ برطانیہ اور یورپ کے چار ممالک کے دورے پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچے تو اُن کا مانچسٹر ائیر پورٹ پربڑی تعداد میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کشمیر یوں کی جانب سے پرتپاک انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پربرطانیہ بھر سے اُن کے استقبال کے لئے آئے ہوئے کشمیریوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے، اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کشمیر…
مزید