سرکاری اراضی پر قبضہ کی رپورٹ طلب،لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائے،مسعودالرحمن

مظفرآباد(سیاست نیوز)کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی زیر صدارت مظفرآباد انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کا خصوصی اجلاس،ایوارڈ شدہ رقبوں پر قبضے،تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف آپریشن کے انتظامات کا جائزہ،کرپشن کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات،عوام کیساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی ہدایت۔اجلاس کمشنر دفتر میں مسعود الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سمیت اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،نائب تحصیلداران سمیت فیلڈ عملہ اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آنے والے سائلین کے ساتھ…

مزید

شعبہ انسداد دہشت گردی کا قیام،پولیس کی 500نئی اسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری

مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ وزیرا عظم نے اپنے ابتدائی کلمات میں اجلاس میں شریک چیف سیکرٹری آزادکشمیر، جنرل آفیسر کمانڈنگ 12ڈویژن مری، بریگیڈ کمانڈر 1اے کے بریگیڈ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، سیکرٹریز حکومت، ڈویژنل کمشنر زاور انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اعلیٰ آفیسران کا بہترین کارکردگی اور دلچسپی کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ریاست کی سلامتی اور بقاء میں افواج پاکستان کے روشن کردار کو سراہا۔ وزیرا عظم…

مزید

چوہدری یاسین کی بیٹوں سمیت رہائی، عوامی خدمت جاری رکھیں گے، صدر پیپلزپارٹی

کوٹلی(سیاست نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین اور ان کے بیٹوں ممبر قانون ساز اسمبلی عامر یاسین،شاہنواز یاسین کی ضمانتیں منظور ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورہزاروں افراد ضمانت کی خوشی میں ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی پہنچ گئے اور چوہدری یاسین اور عامر یاسین کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر شدید رش کی وجہ سے جیل جانے والے راستے بند ہوگئے اور گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا تو لوگ پیدل ہی جیل کی جانب چلنا شروع ہوگئے…

مزید

سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کا تعین، وزیراعظم سے اقدامات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کا مؤقف سن کر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے پی ایس حملے میں ہم نے اپنے بچے کھو دیے لہٰذا کیس کی…

مزید

تعمیر نو کیلئے واضح،قابل عمل روڈ میپ ناگزیر،ورنہ احتجاجی تحریک یقینی ہے، زاہدا مین

اسلام آباد(سیاست نیوز)ممبر وفاقی ایراء بورڈ زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ادھودی،نامکمل اور بقایا تعمیر نو کے لاوارث حالت میں اختتا م ناقابل قبول ہے،خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں 2005ء کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے وفاقی حکومت نے ایر اتھارٹی کا قیا م عمل میں لایا،تعمیر نو کے لیے فنڈز کی فراہمی ایرا کے ذریعے وفاقی حکومت کی تھی جبکہ تعمیر نو منصوبہ جات پر عملدرآمد کے لیے پیرا اور سیرا کی ایجنسیاں قائم کی گئیں۔تعمیر نو پروگرام پر عملدرآمد اور تکمیل…

مزید