پاکستان کو مدینہ کی طرح فلاحی ریاست بنانا زندگی کا مقصد ہے،عمران خان

اسلام آباد (سیاست نیوز) اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ لوگوں کو امتحان میں ڈالتاہے، رزق، عزت،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،انا کسی بھی انسان کو برباد کرسکتی ہے جبکہ سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرناسکھاتاہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے امریکی اسلامی اسکالرشیخ حمزہ یوسف کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا، وزیراعظم نے انٹرویو میں اپنی سیاسی جدوجہد اور وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد پاکستان کو ریاست مدینہ طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کے اصول پر بھی روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ…

مزید

مظفرآباد، جہلم ویلی، پولیس کارروائیاں، غیرقانونی اسلحہ، منشیات برآمد، 6ملزمان گرفتار

چناری(خصوصی رپورٹر)سٹی تھانہ ہٹیاں بالا کی کارروائی پستول تیس بور،دو میگزین،دس گولیاں، ایک بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے مہران کار ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ منظر حسین چغتائی،ایڈیشنل ایس ایچ او افتخار اعوان نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے حسام ولد خالد ساکنہ گھڑی ڈوپٹہ کے قبضہ سے پستول تیس بور،دو میگزین،دس گولیاں، ایک بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے مہران کار ضبط کر نے کے بعدملزم کو گرفتار…

مزید

پونچھ میں جلسہ عام،15کلومیٹر سڑک،سکولوں کی اپ گریڈیشن، داتوٹ کو تحصیل بنائیں گے، بیرسٹرسلطان

پانیولہ (سیاست نیوز)صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر نازک مرحلے میں ہے اس تحریک کا آغاز بھی خطہ پونچھ سے ہوا تھا یہاں کے لوگوں نے آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا آج ہمیں پھر تجدید عہد کرنا ہو گا اور اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری تاریخی قربانیاں دے رہے ہیں،ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اب وقت قریب ہے یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا،مقبوضہ کشمیر کے…

مزید

عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی سے دستبردارہوچکی ہے، فاروق حیدر

باسٹن امریکہ(سیاست نیوز) مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر کے صدر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر ہندوستانی جبر و استبداد کودنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کو اپنا موثر و فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں جب وہ خود اپنا مقدمہ دنیا کے اندرپیش کریں گے تو ان کی بات کو توجہ سے سنا جا ئے گا۔ کشمیر کا مسئلہ دو ممالک کے درمیان کسی زمین کے ٹکرے…

مزید

350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم، آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاریاں

اسلام آباد (سیاست نیوز)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے طے کی گئے شرائط کے مطابق منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا۔حکومت نے چوتھے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کو بل میں تبدیل کردیا، 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے ترمیمی فنانس بل میں شیڈول 6 ختم کر دیا جائے گا.چھٹے شیڈول کے خاتمے سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ وصولی کا ہدف 600 ارب روپے سے کم کرکے 356 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موبائل…

مزید

کرپشن کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات، لوٹی دولت واپس لائیں گے، فہیم اخترربانی

بریوٹ،بلوچ (سیاست نیوز) وزیر قانون،اطلاعات وپارلیمانی امور آزاد جموں کشمیر سردارفہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں حکومت خطہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی بہترین ٹیم کیپٹن ہیں ان کی قیادت میں حکومتی وزراء وممبران اسمبلی کی ٹیم آزاد خطہ کو ایک ماڈل ریاست بنانے کے لیے بہترین منصوبہ بندی کررہی ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیجانب سے دیے جانیوالے کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج سے آزاد خطہ میں تعلیم،صحت عامہ،بنیادی…

مزید

آزادجموں وکشمیر، خیبرپختواہ میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں،جی اوسی مری

مری(سیاست نیوز) پاک فوج کی جانب سے 14 اگست یوم آزادکشمیر پاکستان کے موقع پر بہترین تزئین و آرائش اور چراغاں کرنے والے سرکاری و نجی عمارتوں کے مالکان کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران، سول سوسائٹی مری کے نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت…

مزید

بالائی نیلم کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان،بغیر این اوسی کوئی عمارت نہیں بنے گی،تنویر الیاس

نیلم (سیاست نیوز)آزاد جموں وکشمیر کیموسٹ سینئروزیر /وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و سیاحت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ نیلم کے لوگ حالت جنگ میں ہیں اور نیلم کے صحافی اپنی جان پر کھیل کر مجاہد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافی معاشرے کا کان آنکھ ہوتے ہیں، تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرتے ہیں۔تحریک آزادی کشمیراور معاشرے کی اصلاح کیلئے کام کرنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ یہ بات انہوں نیشاردہ پریس کلب کے دورے اورنیلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران…

مزید

پریس فاؤنڈیشن کی ممبرشپ، امتحانی نظام شفاف، مزید بہتری لائیں گے، مدحت شہزاد

بھمبر (سیاست نیوز)وزیرا عظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال،سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے وزیرا عظم پاکستان عمران خان, صدرریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری, وزیرا عظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کے خصوصی احکامات پر مشترکہ طو ر پر بھمبر میں ”میٹ دی پریس”کے دوران کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طر ف سے 520 ارب کی خطیر رقم ملنے کے بعد ریاست بھر میں میگا پراجیکٹس کا آغاز ہوگا,حکومت آزادکشمیربڑے منصوبہ جات لگانے جارہی ہے،عوامی مسائل حل…

مزید

سرکاری ملازمت میں خصوصی افراد کے کوٹہ پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

کراچی (سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان قائد پاکستان ہیں جن کے جرات مندانہ اقدامات نے ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ان کے 500بلین کے ترقیاتی پیکج سے تعمیر وترقی کا انقلاب آئے گا۔اس وقت مقبوضہ کشمیر میں قیامت صغری برپا ہے، کوئی گھر ایسا نہیں جہاں سے شہادت نہ ہوئی ہو بھارت جس بے دردی سے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے اور انسانی…

مزید