ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح،ایل اوسی پر بسنے والوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے،وزیراعظم

درہ شیر خان، بٹل ہجیرہ (سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر اور جرات مند لوگ ہیں جو آئے روز بھارت کی جانب سے بربریت و اشتعال انگیزی کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کرتے ہیں، ایل او سی پر واقع تمام حلقوں کے مسائل کو جانتا ہوں، ایل او سی کے ملحقہ حلقوں میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بنیادی سہولیات ترجیح بنیادوں پر مہیا کریں گے، اس حوالے سے ایل او سی پیکیج پر کام…

مزید

سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 2آفیسران مادر وطن پر قربان

راولپنڈی (سیاست نیوز )سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 میجر شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستے سیاچن میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہی\

مزید

مسئلہ کشمیر پر عمران خان کی حکومت کا کردار انتہائی مایوس کن ہے، فاروق حیدر

مانچسٹر(سیاست نیوز)مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں سرف اسٹیٹس کو بحال رکھنے کے لیے رہ گئی ہیں،اب ہمیں سوچنا ہو گا کہ کون سا بہتر طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے کہ ہم کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کے حصول کی طرف سیکورٹی کونسل سے ہٹ کر کوئی بات کر سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔ اس کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کو یہاں پر کام کرنے…

مزید

وائس چانسلر جامعہ کشمیر کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن خارج،ہائیکورٹ کافیصلہ بحال

مظفرآباد (سیاست نیوز) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کے بطور وائس چانسلر تقرری کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت عظمیٰ کے جج رضا علی خان نے اپنے فیصلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی بطور وائس چانسلر تقرری کیخلاف دائر پٹیشن کو خارج اور عدالت العالیہ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گذاران، اس مقدمہ میں متاثرہ فریق نہیں اور نہ ہی اس کیس میں عوامی اہمیت کے…

مزید

چیف سیکرٹری کی چیئرمین سی بی آر تعیناتی کی قانونی حیثیت؟متعددوزراء اپوزیشن کے حامی

مظفر آباد (سیاست نیوز) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر کی غیر قانونی چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو تعیناتی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک التوا کا سامنا کر نے کے لیے حکومت مشکلات کا شکار، پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے نو ٹیفکیشن نمبر (1) SandGDA/IRDA-1گزیٹڈ ون کے تحت 20اکتوبر کو سی بی آر ایکٹ کے مغائر چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کو سنٹرل بورڈ آف ریوینو کاچیئرمین مین تعینات کیا تھا۔ جبکہ سی بی آر ایکٹ کی دفعہ نو کی ذیلی دفعہ 2(a)کے تحت آزاد کشمیر کے کسی…

مزید