مظفرآباد(وسیم خان جدون /نمائندہ سیاست) رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی گراں فروش متحرک ہو گئے، دارلحکومت میں سبزی،فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ، ضلعی انتظامیہ معاون بن گئی، کوٹلی کے علاوہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کو گراں فروشوں نے ہوا میں اڑا کے رکھ دیا، دارالحکومت مظفرآباد میں سبزی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے شہری آڑھتیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سمیت جملہ ذمہ داران ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ہمنوا بن گئے،…
مزیدDay: March 25, 2023
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر خوراک،سیکرٹری خوراک کا بہترین اقدام ٗ بلا جواز غیر قانونی آٹا کنٹریکٹرز کی ہڑتال و احتجاج ختم کروا دی ٗ محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو سرکاری حفظان صحت کے اصولوں پر تیار کردہ سستا آٹا ملنا شروع ہو گیا،عوام نے سکھ کا سانس لیا،وزیر اعظم کو جو لیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں،تفصیلات کے مطابق حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو ماہ مقدس میں زندگی کی بنیادی سہولیات آٹا فراہمی کیلئے بھر پور اور جاندار کوشش رنگ لائی،آزاد کشمیر بھر میں…
مزیدمظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے آٹے کے بحران کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر آٹے کی قلت پر فوری قابو پانے کے لئے اقدامات کرے کرے۔محکمہ خوراک کے ٹھیکیداران کی ہڑتال جتنی جلد ممکن ہو ختم کروائی جائے۔ ٹھیکیداران کے معاملات بڑی حد تک جائز اور قابل توجہ ہیں۔حکومت آزادکشمیر ٹھیکیداران کے جائز مطالبات کوحل کرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے فور ی طور پرحل کیے جائیں۔ان خیالات کااظہار صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق…
مزیدمظفرآباد(سٹاف رپورٹر)سینئر وزیر وزیر بلدیات ودیہی ترقی وایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8اکتوبر کی تاریخ دینا کھلی توہین عدالت اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابات 90روز میں کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8اکتوبر کی تاریخ کا اعلان الیکشن کو مشکوک بنانے کی سازش ہے اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ…
مزیدمظفرآباد(سید اخلاق حسین بخاری/ سٹاف رپورٹر)نیا پاکستان اپنا گھر سکیم آزادکشمیر کے لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ عمران خان کے دور حکومت میں نیا پاکستان سکیم کے تحت ملک بھر میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیاگیا۔ آزادکشمیر میں بھی سکیم کے تحت اڑھائی سو روپے فی فارم کے حساب سے لاکھوں لوگوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ خاص کر اوورسیز کشمیریوں نے بڑے پیمانے پر انوسٹمنٹ کی۔ مظفرآباد، باغ، نیلم، سمیت مختلف اضلاع میں لوگوں سے کئی ہفتوں تک درخواسیتں وصول کی جاتی رہیں۔ مگر عمران خان…
مزیدہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل کھلانہ ویلی کے علاقہ بانڈی اسلام پورہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے پانچ دوکانیں معہ سامان جل کر خاکستر لاکھوں روپے مالیت کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بناء پر کھلانہ ویلی سے ملحقہ بانڈی اسلام پورہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں صوبیدار (ر) محمد نذیر شیخ کی کریانہ سبزی،مرغی سمیت پانچ دوکانیں معہ آٹا گودام جل کر خاکستر ہو گئے آتشزدگی کی اطلاع ہونے کے باوجود جہلم ویلی انتظامیہ اور پولیس کئی گھنٹے…
مزید