مظفرآباد(نمائندہ سیاست)عید کی چھٹیاں، خوشگوار موسم، آزادکشمیر میں سیاحوں کا رش امڈ آیا، عید کی تعطیلات کے سلسلے میں ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا، ٹورزم پولیس سیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں، ڈائریکٹر جنرل سیاحت تہذیب النساء کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت کا عملہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کیلئے آزادکشمیر کے داخلی راستوں اور سیاحتی مقامات پر موجود ہے، کوہالہ، برارکوٹ سمیت دیگر تمام علاقوں میں داخلی راستوں پر ٹورزم بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں جو انہیں…

مزید

جموں (کے این این)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ، راجوری اور ریاستی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 30سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے پونچھ کے علاقے بھٹہ دھوریاں میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے کے بعدجس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاکت ہوئے تھے، بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔آپریشن میں ڈرون، فوجی ہیلی کاپٹر اور سراغ رساں کتے استعمال کئے جا رہے ہیں۔بھارتی حکام کا…

مزید

منامہ(کے این این)مملکت بحرین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد قراطہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے کیونکہ بھارتی حکومت مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احمد قراطہ نے کہاکہ ہمارا بھارت کے ساتھ کاروبار ہے، بحرین میں متعدد بھارتی رہتے ہیں، ہم ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں، وہ اپنی رسومات ادا کرتے ہیں اور اپنی زندگی پرامن طریقے سے گزارتے ہیں لیکن بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ…

مزید

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ہم نے بروقت بتا دیا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے اور اب حقائق عوام کے سامنے آ رہے ہیں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ریکارڈ پر ہے جب میں نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں عمران خان اور نریندر مودی کی اس سازش کی نشاندھی کی تھی اور آج حقیقت سامنے آ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تمام سرکاری افیسران کے زیر قبضہ بدوں استحقاق گاڑیاں فوری طور پر ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروانے کا حکم دے دیا محکموں سے صوابدیدی ملازمتوں، بجٹ اور سرکاری ملازمتوں، گڈ گورننس پر رپورٹ طلب کر لی احکامات پر محکمہ سروسز کا سرکلر گاڑیاں جمع نہ کروانے والے افیسران کیخلاف ڈسپلنری ایکشن کیا جائے گا، تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری مالی سال میں اضافی فنڈز کی تفصیلات وجوہات کی رپورٹ تین دن کے اندر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں، سرکلر میں ہدایات جاری کی گئی…

مزید

مظفرآباد(نمائندہ سیاست)تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کااجلاس، آزادکشمیر کے سابق وزراء اور ممبران اسمبلی اچانک ایک ہی بیماری کا شکار ہو گئے، جاوید بٹ، ملک ظفر، سردار میر اکبر سمیت متعدد ممبران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خرابی صحت کی پوسٹیں لگا دیں، بعض ممبران نے پیٹ خرابی، سردرد کا بہانہ بنا لیا، عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ان ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، سیاسی ماہرین کا خیال تھا کہ اس خصوصی…

مزید

مظفرآباد(نمائندہ سیاست)پاکستان تحریک انصاف چار گروپوں میں تقسیم،سپیکرکے انتخاب تک کابینہ التواء کا شکار، لاہور میں عمران خان سے ملاقات کرنے والی پارلیمانی پارٹی اپوزیشن کی ذمہ داریاں سنبھالے گی، آزادکشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ، حکومت سازی اور زراء کو محکموں کی الاٹمنٹ پر پی ڈی ایم اختلافات کا شکار، ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے سابق وزیر جنگلات اکمل سرگالہ کی جانب سے آزاد گروپ کے قیام کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی چا رگروپس میں تقسیم ہو چکی ہے تاہم بیرسٹرسلطان اور تنویر الیاس گروپ متحد…

مزید

مظفرآباد(نامہ نگار خصوصی)پترینڈ ہائیڈرل پراجیکٹ میں کئی سالوں سے شعبہ لیبر میں کام کرنے والے ملازمین کو رشوت نہ دینے کی پاداش میں چاند رات کو ان کا معاشی قتل کرتے ہوئے ایڈمن افیسر رمیض قریشی اورا ن کے ساتھی خرم نے ملازمت سے فارخ کر دیا ہے کچھ عرصہ قبل ایڈمن افیسر نے 6سالوں سے شعبہ لیبر میں کام کرنے والے نوجوانوں کو مستقل کرنے کیلئے ٹیسٹ انٹرویو لیے بعدازاں رمیض قریشی ان نوجوانوں سے مسلسل رشوت کا تقاضا کر رہا ہے۔ تاہم سفید پوش خاندانوں سے تعلق رکھنے…

مزید

مظفرآباد(سہیل مغل سے)صدر ریاست بیر سٹر سلطان محمود کو تحریک عدم اعتماد کا خوف وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومسی کے ذریعے معاملات طے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے ہم خیال تحریک انصاف کے ممبرا ن اسمبلی کو زمان پارک جانے سے روک دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود بدستود صدر ریاست اورا ن کے اہم خیال گروپ کو وزارتیں دی جائی گئیں، سپیکر اسمبلی کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کی سپیکر قانون ساز اسمبلی بننے کی سیاسی راہ ہموار ہو گی۔ذرائع نے سیاست کو بتایا…

مزید