کوٹلی (بیور ورپورٹ) پاک فوج کے زیراہتمام ایل او سی کے ملحقہ 4 مقامات پر عوام کے لئے مفت طبی کیمپس لگائے گئے جہاں ایک ہزار کے قریب مریضوں معائنہ کیا گیا،مفت ادویات دی گئیں اور حفظان صحت کے متعلق آگہی لیکچرز بھی دئے گئیجبکہ کریلہ کے دو سکولوں میں شجرکاری کی گئی۔مقامی عمائدین نے ایل او سی کے دور دراز کے علاقے میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں فوج کی کوششوں کی تعریف کی اور آرمی چیف اور بریگیڈ کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز اے کے…

مزید

مظفرآباد(سیاست نیوز)محکمہ خوراک،فوڈ اتھارٹی اور فلور ملز کے کوٹہ کے حوالے سے عدالت عالیہ میں دائر مختلف نوعیت کے 15کیسز یکجا کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے ڈویژنل بینچ نے 18مئی کو حتمی تاریخ سماعت مقرر کردی ہے۔محکمہ خوراک کے معاملات سے متعلق 15درخواستیں عدالت عالیہ میں زیر کار ہیں جن میں فلور ملز کی پرائیویٹ پسائی،فوڈ اتھارٹی کے قیام اورفلور ملز کے کوٹہ کے حوالے سے مختلف نوعیت کی درخواستیں شامل ہیں،یہ کیس عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے،چیف جسٹس راجہ صداقت حسین اور سردار…

مزید

مظفر آباد (سٹاف رپورٹر)صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردا رعبدالقیوم نیازی پارٹی صدر بننے کے بعد مظفر آباد آمد۔ کوہالہ سے مظفر آباد تک صدر تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کا تاریخی استقبال کیا گیا۔صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی جب مظفر آباد کے لئے روانہ ہوئے تو جگہ جگہ ان کے قافلے پر پھول نچھاور کئے گئے اور انہیں ایک بڑے قافلے کی صورت میں دربار سائیں سہیلی سرکار لایا گیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سردار عبدالقیوم نیازی کے حق میں زبردست نعرے…

مزید

مظفرآباد(وسیم خان جدون سے)ٹاؤن کمیٹی کہوڑی میں غیر قانونی تقرریوں اور تنخواہوں کی ادائیگی میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف۔ ٹاؤن کمیٹی کا دفتر تاحال قائم نہیں کیا جاسکا۔ جب کہ ممبران کی تعداد رمضان المبارک میں مکمل ہوچکی ہے۔ چیئرمین اور ممبران تاحال تمام معاملات سے بے خبر رکھے جارہے ہیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی کہوڑی کا نوٹی فکیشن ایک سال قبل جاری ہوا۔ عملی طور پر دفاتر اور دیگر لوازمات بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے موخر رہے لیکن اب بلدیاتی انتخابات کا…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر مظفرآباد کی ریاست میں معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ میں پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ”ایجوکیشن ایکسیلنس“ایواڈ سے نوازا گیا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے زیر اہتمام ‘ایجوکیشن ایکسی لینس ریکگنیشن’ ایواڈز کی تقریب گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں چاروں صوبوں اوروفاق کی نامورجامعات کی تعلیم کے شعبہ میں قومی خدمات پر انہیں ایوارڈسے نوازا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدکلیم عباسی نے ایوان صدر میں…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی جانب سے ریاست کے اندر میرٹ کی بحالی اور گڈگورننس کے لیے اٹھاے گئے اقدامات پر ریاستی مشینری نے تیزی سے عملدرآمد شروع کر دیا۔ محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں 2019سے2021 تک مبینہ طور پر جعلی و فرضی بھرتیوں کی چھان بین کے حوالہ سے قائم فیکٹ فائنڈنگ و انکوائری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی/ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈپٹی سیکرٹری صحت عامہ محترمہ بینش جرال،…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کال پر مقبوضہ کشمیر کے اندر جی 20کانفرنس کے شرکاء کی ہندوستان کی جانب سے خصوصی میٹنگ کے خلاف دارالحکومت میں بڑی احتجاجی ریلی،جی 20کانفرنس کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی، تاجران سے مشاورت کے بعد شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرنے کا فیصلہ،ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی،شرکاء نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر جی 20کانفرنس کی میٹنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر…

مزید

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں 22 سے 24 مئی کو جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم انوارالحق نیکہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر اپنے غیر…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین سابق صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقے میں جی۔20کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی قراردوں کی خلاف ورزی ہے۔بھٹو خاندان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں ممبران اسمبلی چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، بازل نقوی، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں مبارک حیدر، شوکت…

مزید

اسلام آباد(کے این این) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک آن لائن گروپ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت اور پاکستان میں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے فوجی اہلکاروں سمیت عام لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا ویب سائٹ پر جاری کردہ ’ایڈورسرل تھریٹ رپورٹ، فرسٹ کوارٹر 2023‘ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں سائبر جاسوسی کے 3 الگ الگ آپریشنز کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔یہ ٓاپریشنز سیکورٹی…

مزید