اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سرینگر میں G-20 ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کی 22مئی سے 24مئی تک ہونے والی میٹنگ میں ان ممالک کو شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اسلام آباد میں تعینات G-20 ممالک کے سفیروں کو ایک مکتوب لکھ دیا ہے جس میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر جو کہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس میں بھارت نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی…

مزید

مظفرآباد(سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تاحکم ثانی تمام محکمہ جات میں نئی تقرریوں، تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری شدہ سرکلر کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے تاحکم ثانی آزاد کشمیربھر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات، بلدیاتی اداروں اور کارپوریشنز میں خالی آسامیوں تقرریوں / تعیناتیوں کے لیے ٹیسٹ، انٹرویو کے عمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تقرریوں کا عمل جاری رہے گا۔ سرکاری محکمہ جات…

مزید

مظفرآباد (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد طاہر اور کوکب الصباح الروحی کو ممبر سروسز ٹربیونل مقرر کر دیا گیا، محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیلم مشتاق احمد طاہر اور مظفرآباد خاتون وکیل کوکب الصباح الروحی ایڈووکیٹ کو تین سال کے لیے ممبر سروس ٹربیونل مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔ سروس ٹربیونل میں 2 ممبران کی آسامیاں خالی تھیں جس کی وجہ سے سروس ٹربیونل…

مزید

چناری(اعجاز احمد میر،خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ضلع جہلم ویلی کے انٹری پوائنٹ کنیناں کے مقام پر ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی، مسعودالرحمن ہمراہ پولیس چوکی کا افتتاح کردیا کنیناں کے مقام پر پولیس چوکی کے قیام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال،ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی، ڈی ایس پی آغا مجتبی، ڈی ایس پی لیپہ منیر،ایس ایچ او سٹی لیاقت حمید،ایس ایچ او چناری افتخار اعوان، ایس ایچ اور…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہونے والی جی 20کانفرنس میں اقوام متحدہ کے رکن کو بائیکاٹ کرنا چاہیے کیونکہ ریاست جموں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کااقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق فیصلہ ہونا باقی ہے۔سرینگر میں بھارت جی۔20ممالک کی کانفرنس کروا کر یہ ثابت…

مزید

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ایک خصوصی اجلاس پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں پارٹی صدر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانےپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت قائم کرائی گئی ہے تو عام آدمی سے متعلقہ مسائل پر غور وخوض کرنے کے بجائے اپنی کمزور حکومت کومصنوعی سہارا دینے کیلئے وزراء کی تعداد دوگنی کرنے،مشیران،معاونین خصوصی کو فلیگ ہولڈر…

مزید

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)باغ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، گاؤں ڈھل قاضیاں کے 21 سالہ نوجوان زوہیب کو رات 2 بجے گھر کے قریب گولیاں مارکر قتل کر دیا، 2 ملزمان موقع واردات سے گرفتار،بھاگنے والے 4 ملزمان کو کوہالہ سے گرفتار کر لیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والی پراڈو گاڑی ضبط، آلہ قتل برآمد، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، قاتلوں نے، مقتول خاندان سے شادی کی ہوئی تھی اور فریقین کے مابین اختلافات تھے، قتل میں ملوث 2 ملزمان عادی جرائم پیشہ بتائے…

مزید

مظفرآباد (سیاست نیوز) رینجرز پولیس میں جعلی تقرریوں کا انکشاف، تقرریوں کا کوئی ثبوت اور ریکارڈ رینجرز پولیس میں موجود نہیں جبکہ 10ملازمین کی اے جی آفس سے تنخواہیں وصول ہو رہی ہیں، تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشاف۔ ایس پی رینجرز رشید مغل نے ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل جعلی تقرریوں کے حوالے سے کی گئی انکوائری رپورٹ سی پی او کو ارسال کر دی، جعلی تقرریوں کے مرتکب سب انسپکٹر احمد حسین شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زمحمد فاروق اور محمد نجیب کے خلاف تادیبی کارروائی کی تحریک کر…

مزید

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت سیکرٹریز حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تیسرے کوارٹر کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں جاریہ منصوبہ جات کی پراگرس کو زیربحث لایا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبہ جات بروقت مکمل کیے جائیں اور کام کی کوالٹی کو پیش نظر رکھا جائے۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مختص شدہ جملہ فنڈز جلد موصول ہونے کی توقع ہے۔ لہذا…

مزید

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)باغ، سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی نا اہلی کے بعد حلقہ وسطی باغ کے 101145ووٹران 8جون کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق 10مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے جنکی جانچ پڑتال کے بعد پولنگ آٹھ جون کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن باغ کے ترجمان نے بتایا کہ حلقہ وسطی باغ میں اس وقت کل رجسٹرڈ ووٹران کی تعداد 101145ہے جن میں سے مرد ووٹران 53110جبکہ خواتین ووٹران کی تعداد 48035ہے، الیکشن کی تیاری…

مزید