متاثرین کی مالی مدد کیلئے پیکیج لاؤں گا،بیرسٹرسلطان

میرپور(سیاست نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر ایل3میرپور3 سے و نو منتخب ممبر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کروں گا زلزلہ متاثرین کیلئے وفاق سے خصوصی پیکیج لانے کی کوشش کروں گا سوئی گیس کی منظوری ہوچکی ہے جلد اس کا آغاز کر دیا جائے گا میرپور میں ایئرپورٹ کیلئے بھی وزیراعظم پاکستان سے بات ہوچکی ہے رٹھوعہ ہریام برج کا بقیہ کام بھی جلد شروع ہوگا۔ مسئلہ کشمیر میری ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے اب اسکے حل کیلئے کام کروں گاموجودہ حکومت نے کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی جبکہ فاروق حیدر جب بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیرون ممالک گیا تو جگ ہنسائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں میرپور میں پرانی ہٹیاں بلاہ میں انتخاب میں کامیابی کے بعد شکریہ مہم کے سلسلے میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری خالد نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں میرپور کے عوام کا اس تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں میرپور کے عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرونگا اور میرپور کے مسائل حل کراؤنگا۔ کسی کو میرپور کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دونگا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں میرپور کے زلزلہ متاثرین کے لئے وفاقی حکومت سے خصوصی پیکج لاؤنگا اور سوئی گیس کی فراہمی، میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے میری وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں