وزیراعظم جگ ہنسائی کا باعث ہیں،بیرسٹر

میرپور(سیاست نیوز)میرپور ایل اے 3 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت کرنے پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر ایل3میرپور3 سے و نو منتخب ممبر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی یونین کونسل کھاڑک آمد۔اہلیان کھاڑک کی طرف سے اظہار تشکر کا بڑا جلسہ۔جلسے سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،چئیرمن علی اصغر چئیرمن مختار سیٹھ بشارت چوہدری شعبان ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری سلطان چوہدری مہربان چوہدری نور احمد حاجی جاوید چوہدری محمد زراعت چوہدری معروف چوہدری ثاقب امین چوہدری مجید حاجی محمد خالد چوہدری جبار اور دیگر نے خطاب کیا۔ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرنے کے لیے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ڈھیری چوہدریاں آمد۔اہلیان ڈھیری چوہدریاں کی جانب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال۔عثمان نذیر کے گھر میں منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور ماسٹر خادم حاجی مہربان پہلوان عاشق محمود محمد اشتیاق شوکت چوہدری اور دیگر کا خطاب۔مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے چند روز قبل مخالفین نے پانی کی طرح پیسہ بہا کر میرپور کی غیرت مند عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی مگر میرپور کے لوگوں نے مخالفین کی سازشوں کو مسترد کر دیا مجھ پر میرپور کی عوام نے جو اعتماد کیا ہے میں اہلیان میرپور کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں انتخابی مہم کے دوران کیے گئے تمام وعدے وفا ہوں گے۔جو کام وفاقی حکومت سے متعلقہ ہیں ان پر تو فوری طور پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا میں ممبر اسمبلی تو بن گیا ہوں مگر حکومت نے میرا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا لگتا ہے راجہ فاروق حیدر مجھ سے کچھ زیادہ ہی خوف زدہ ہیں مخالفین نوٹیفکیشن کریں یا نہ کریں ہم نے جو کرنا تھا وہ کر دیا ہے میرپور کی عوام سے میرا رابطہ اب مستقل اور مسلسل رہے گا ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی نے پورے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو نیا حوصلہ دیا ہے اب جنرل الیکشن قریب پہنچ چکا ہے ہم یہ الیکشن جارحانہ انداز میں لڑ کر حکومت بنائیں گے۔آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مجھے کشمیر ایشو کے لیے بھی اپنا رول ادا کرنا ہے آزاد کشمیر سے میرے علاؤہ کوئی لیڈر بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کے لیے آواز نہیں بلند کرتا راجہ فاروق حیدر جب بھی بین الاقوامی دورے پر گئے اپنی حرکتوں کی وجہ سے جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں