میرپور پولیس کا سرچ آپریشن،6اشتہاری،9مفرور ملزمان کو حوالات پہنچادیا

میرپور (سیاست نیوز) افضل پور پولیس کا مجرمان اشتہاری اور مفروران مقدمات کے خلاف آپریشن۔ 6 اشتہاری اور 9 مفرورگرفتار۔ راشد حبیب SHO افضل پور نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ عرفان سلیم SSP میرپور کی ہدایت پر اشتہاری اور مفروران مقدمات کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تھانہ اور چوکی کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں جن میں جاوید الرحمن چوکی آفیسر جاتلاں، وقار امین ایڈیشنل SHO، خادم حسین سب انسپکٹر، شفیق احمد تفتیشی آفیسر، شبیر حیسن شاہ ہیڈ کانسٹیبل، حبیب الرحیم، جمیل حسین شاہ، خرم مشتاق DFC نے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران عرصہ دراز سے مخلتف مقدمات میں قابل گرفتاری 6 مجرمان اشتہاری مہربان حسین ولد محمد نذیر ساکنہ سرائے عالمگیر، توقیر الطاف ولد الطاف حسین، محمد رفیق ولد حنیف، یاسر محمود ولد محمود، راجہ کامران ذوالفقار ولد ذوالفقار علی ساکنہ پکھڑال، محمد اقبال ولد حسن محمد ساکنہ موہڑہ جبکہ مفروران مقدمات میں سے اشتیاق ڈان ولد محمد رزاق ساکنہ پکھڑال، ارسلان اسلم ساکنہ ڈب، راجہ محسن محمود ساکنہ گھیسٹ پور، قمر زمان ساکنہ برسالی، ذوالفقار علی، ارشد حسین ساکنہ دوہالہ اور فوجی مفرور مہربان حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ اشتہاری اور مفروران عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے۔ SHO نے مزید بتایا کہ دیگر قابل گرفتاری اشتہاری اور مفروران مقدمات کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں کام کررہی ہیں

متعلقہ خبریں